اوپن ایرا میں کسی گرینڈ سلیم مقابلے کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے لبنانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: January 10, 2025, 3:39 PM IST | Agency | Melbourne
اوپن ایرا میں کسی گرینڈ سلیم مقابلے کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے لبنانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
ہادی حبیب کے لئے آسٹریلین اوپن میں اب کوئی چیز بہت مشکل نہیں لگے گی کیونکہ وہ اوپن ایرا میں گرینڈ سلیم مردوں کے سنگلز ڈرا میں پہنچنے والے پہلے لبنانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے میلبورن پارک میں کوالیفائنگ کے ۳؍ راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی اور جمعرات کو فرانس کے کلیمینٹ چیڈیک پر۴۔۶،۶۔۳،۶۔۷؍سے ٹائی بریک جیت کر ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں جگہ حاصل کی جو اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔یہ حبیب کے لئے تیز رفتار ترقی کا تسلسل ہے، جنہوں نے گزشتہ سال پیرس میں اپنا اولمپک ڈیبیو کیا تھا اور پہلے راؤنڈ میں ۴؍ بار کے میجر چمپئن اور سلور میڈلسٹ کارلوس الکاراز سے مقابلہ کیا تھا۔ یہ ۲؍ سیٹ ایسے تھے جنہیں وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
گزشتہ سال کے آخر میں انہوں نے ٹیموکو (چلی) میں لبنان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹور چمپئن بن کر تاریخ رقم کی تھی۔۲۶؍سالہ حبیب کی پیدائش ہوسٹن، ٹیکساس میں ہوئی اور وہ چھوٹی عمر میں لبنان چلے گئے جہاں انہوں نے کھیلنا سیکھا۔ وہ ایک پیشہ ور کریئر کے لئے امریکہ واپس آئے اور اب ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے وہ لبنانی عوام کی روح کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا ’’مجھے معلوم ہے کہ یہ صرف ایک کھیل ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ لبنان کی نمائندگی کرنا اور یہاں تک پہنچنے کیلئے جو قربانیاں دینی پڑیں، وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہماری قوم نے کس طرح حالات کا مقابلہ کیا ہے۔‘‘