• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شبھمن میں کوہلی، روہت جیسی قابلیت، مستقبل میں کپتان بن سکتے ہیں: ہربھجن

Updated: August 24, 2022, 12:39 PM IST | Agency

 سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل جیسی قابلیت ہے

Shubman Gill  .Picture:INN
شبھمن گل ۔ تصویر:آئی این این

 سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل جیسی قابلیت ہے اور وہ مستقبل میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔ ایک اخبار نے منگل کوہربھجن سنگھ کے حوالے سے کہا’’وہ (شبھمن گل)  سلجھے ہوئے  بلے باز ہیں۔ ان کی تکنیک بہترین ہے اور شاٹ کا انتخاب  شاندار ہے۔ میں بلے بازی کے معاملے میں  انہیں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کے ساتھ رکھوں گا۔  وہ بلے بازی کرتے ہوئے شائقین کا دل جیت لیتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انہیں پہلی بار۱۷؍ سالہ گل کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ۲۰۱۷ء وجے ہزارے ٹرافی میں پنجاب کی کپتانی کر رہے تھے۔ سلیکٹرس نے مجھے گل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ ہم انہیں اس سال رنجی ٹرافی میں موقع دیں گے، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ میں نے جواب دیا کہ اگر وہ باصلاحیت ہیں تو ہم انہیں مستقبل کے بجائے ابھی کیوں نہ موقع دیں۔ سلیکٹرس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا مجھے ان کے بارے میں یقین ہے، میں نے کہا کہ مجھے۱۰۰؍ فیصد یقین ہے۔گل نے ہربھجن کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں ہی آسام کے خلاف۱۲۱؍ رن   بنائے۔ بعد میں انہوں نے رنجی ٹرافی میں بھی پنجاب کیلئے اپنے دوسرے میچ میں۱۲۹؍ رن بنائے تھے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا’’جب وہ پہلی بار پنجاب کیلئے کھیلے تو میں سمجھ گیا کہ ان کے  پاس تیز گیند بازی کھیلنے کیلئے کافی وقت ہے۔ وہ شارٹ گیندیں بہت اچھی طرح سے کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے قابل ہیں۔ وہ اسکوائر لیگ کے بجائے مڈ آن اور مڈ وکٹ کی طرف شارٹ گیند کھیلتے ہیں ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے پاس کتنا وقت ہے۔‘‘گل اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں بھی شاندار فارم میں  ہیں۔ انہوں نے پیر کو زمبابوے کے خلاف ہرارے میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے۱۳۰؍ رن بنائے تھے۔ وہ اس سے قبل ونڈیز میں ۶۴،۴۳؍ اور۹۸؍ ناٹ آؤٹ رن بنا چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK