• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہاردک پانڈیا نے ٹی۔۲۰؍کرکٹ میں۵۰؍کیچ مکمل کر لئے

Updated: October 11, 2024, 2:42 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی دھماکہ خیز کارکردگی ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ءکے بعد سے جاری ہے اور کچھ ایسا ہی بنگلہ دیش کے خلاف بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Hardik Pandya has taken 50 catches in 104 T.20 matches. Photo: INN
ہاردک پانڈیا۱۰۴؍ٹی۔۲۰؍میچوں میں ۵۰؍کیچ پکڑ چکے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی دھماکہ خیز کارکردگی ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ءکے بعد سے جاری ہے اور کچھ ایسا ہی بنگلہ دیش کے خلاف بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہاردک نے گوالیار میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی بلے بازی سے ہلچل مچا دی اور پھر دہلی میں بھی ایسا ہی کیا۔ بلے بازی کے دوران ہاردک نے ۱۹؍گیندوں میں ۳۲؍رنوں کی اننگز کھیلی جس میں ۲؍ چوکے اور ۲؍ چھکے شامل تھے۔ اس کے بعد انہوں نے فیلڈنگ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی اور اب وہ ان کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ہندوستان کیلئے ٹی۔ ۲۰؍کرکٹ میں ۵۰؍کیچ لئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو کا کیچ لے کر انجام دیا۔ 
 بنگلہ دیش کی اننگز میں کپتان نجم الحسین شانتو نے واشنگٹن سندر کی گیندبازی پر بڑا شاٹ کھیلنا چاہا لیکن ہاردک پانڈیا نے لانگ آن پر آرام سے کیچ لے لیا جو ہندوستان کیلئے ٹی۔ ۲۰؍ کرکٹ میں ان کا ۵۰؍واں کیچ بھی تھا۔ اس طرح ہاردک اب ٹیم انڈیا کے صرف تیسرے فیلڈر بن گئے ہیں جن کے نام کم از کم ۵۰؍کیچ درج ہوگئی ہیں۔ ہاردک پانڈیا نے اپنے ۱۰۴؍ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ 
 اگر ہم ہندوستان کیلئے ٹی۔ ۲۰؍ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست دیکھیں تو ٹاپ۔ ۲؍میں ۲؍ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے جون میں ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ کے بعد ٹی۔ ۲۰؍انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا ہے۔ پہلے نمبر پر روہت شرما ہیں جن کے نام ۱۵۹؍میچوں میں ۶۵؍ کیچز ہیں۔ دوسرے نمبر پر وراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے ۱۲۵؍میچوں میں ۵۴؍کیچ لئے۔ ہاردک پانڈیا کو ٹاپ پر جانے کا موقع ملے گا۔ ہاردک ہندوستان کیلئے ٹی۔ ۲۰؍ کرکٹ میں باقاعدگی سے کھیلتے ہیں اس وجہ سے انہیں یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK