ایڑی میں چوٹ کی وجہ سے ہاردک افغانستان کے خلاف ٹی ۲۰؍سیریز نہیں کھیل سکیں گے اوران کا آئی پی ایل سے پہلےفٹ ہونا بھی مشکل ہے۔
EPAPER
Updated: December 24, 2023, 11:11 AM IST | Agency | New Delhi
ایڑی میں چوٹ کی وجہ سے ہاردک افغانستان کے خلاف ٹی ۲۰؍سیریز نہیں کھیل سکیں گے اوران کا آئی پی ایل سے پہلےفٹ ہونا بھی مشکل ہے۔
ممبئی انڈینس کے نئے کپتان ہاردک پانڈیا کاآئی پی ایل میں کھیلنا مشکل نظر آرہا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ہاردک کاآئی پی ایل۲۰۲۴ءمیں کھیلنا مشکل ہے۔ واضح رہےکہ آئی پی ایل کے آکشن سے قبل ہاردک پانڈیاکو گجرات سے ممبئی انڈینس نے خریدلیا تھا۔ بتایا جارہا ہےکہ ہاردک پانڈیا کو ایڑی میں چوٹ لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ افغانستان کے خلاف ٹی ۲۰؍سیریز نہیں کھیل سکیں گے اوران کا آئی پی ایل سے پہلےفٹ ہونا بھی مشکل لگ رہا ہے۔
ہاردک پانڈیا کا فٹ نہ ہونا ممبئی انڈینس کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہےکیونکہ ممبئی انڈینس نے بڑی امیدوں کے ساتھ گجرات سے ان کی ٹریڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق فی الوقت ممبئی انڈینس کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ کہ روہت شرما کو کپتانی سے ہٹا کر ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کے بعد دوبارہ روہت کو یہ ذمہ داری دی جائے یا نہیں ؟یہاں یہ صورت بھی قابل غور ہےکہ روہت شرما ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی میں کپتانی قبول کریں گے یا نہیں !بہرحال، ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہاردک پانڈیا اپنی چوٹ کی وجہ سے طویل وقت تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ وہ افغانستان کے خلاف جنوری میں ہونے والی ٹی ۲۰؍ سیریز کے علاوہ آئی پی ایل ۲۰۲۴ء سے بھی دور ہو سکتے ہیں ۔یعنی ابھی ہاردک کی واپسی میں ۴؍ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آئی پی ایل۲۰۲۴ء کے کچھ ابتدائی میچ نہ کھیلیں لیکن بعد میں ٹیم سے وابستہ ہوجائیں ۔اگر آئی پی ایل میں ہاردک پانڈیا کا کھیلنا ممکن نہیں ہو سکا، تو پھر ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کی یہی خواہش ہوگی کہ وہ ٹی۲۰؍ عالمی کپ۲۰۲۴ء تک ضرور فٹ ہو جائیں جو جون میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف سیریز تک توفٹ نہیں ہو پائیں گے۔ حالانکہ ابھی بی سی سی آئی یا ممبئی انڈینس کی طرف سے ہاردک کی فٹ نیس کے تعلق سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یکروزہ عالمی کپ ۲۰۲۳ء میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ہی گیندبازی میں ایک گیند کو روکتے ہوئے ہاردک پانڈیا کے پیر میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد سے وہ کرکٹ سے دور ہیں ۔ ہاردک کو درمیان میں ہی عالمی کپ چھوڑنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سے یہ چوٹ انہیں پریشان کئے ہوئے ہے۔