• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حارث رؤف گلوز اور پیڈ کے بغیر بلے بازی کیلئے پہنچ گئے

Updated: December 24, 2023, 11:46 AM IST | Agency | London

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں میلبورن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرس کے درمیان بِگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے میچ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب حارث رؤف کو گلوز اور پیڈ پہنے بغیر بلے بازی کرنے کیلئے میدان میں پہنچ گئے۔

Haris Rauf took this step to avoid time out. Photo: INN
ٹائم آؤٹ سے بچنے کیلئے حارث رؤف نے یہ قدم اٹھایا۔ تصویر : آئی این این

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں میلبورن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرس کے درمیان بِگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے میچ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب حارث رؤف کو گلوز اور پیڈ پہنے بغیر بلے بازی کرنے کیلئے میدان میں پہنچ گئے۔ پاکستانی ٹیم کے تیز گیندباز حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ یہ غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اننگز کا آخری اوور شروع ہوا تو ۶؍کھلاڑی آؤٹ تھے۔ لہٰذا حارث رؤف سمجھے کہ ان کے بیٹنگ کرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور وہ بلے بازی کیلئے تیار نہیں ہوئے۔ لیکن غیر معمولی طور پر میلبورن ٹیم کی لگاتار ۳؍وکٹیں گرجانے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ حارث رؤف کو کریز پر جانا پڑا۔ تاہم وہ ٹائم آؤٹ ہونے سے بچنے کیلئے بغیر حفاظتی کٹ پہنے ہی میدان میں چلے گئے۔ گیارویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آنے والے حارث رؤف نے گلوز اور ہیلمٹ تو ساتھ لے لیا تاہم وہ پیڈز پہن کر میدان میں نہیں گئے۔ آن فیلڈ امپائرز نے انہیں حفاظتی سامان کے بغیر بیٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے نتیجے میں حارث رؤف کو دستانے اور ہیلمٹ پہننا پڑا۔ تاہم چونکہ وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھے اور اننگز کی آخری بال تھی اس لئے انہیں پیڈ کے بغیر ہی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس غیر معمولی صورتحال کو دیکھ کر ساتھی کھلاڑی بھی دنگ رہ گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کے ۳۸؍ویں میچ میں سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قرار دے دیا گیا تھا اوروہ اس طرح سے آؤٹ ہونے والے کھیل کی تاریخ پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔ عالمی کرکٹ کی ۱۴۶؍ سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بلے باز کو ’ٹائم آؤٹ‘ قانون کے مطابق آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK