• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویمنز ٹی ۲۰؍ ایشیا کپ میں ہرمن پریت ٹیم انڈیا کی کپتان

Updated: July 08, 2024, 1:15 PM IST | Agency | Mumbai

ہرمن پریت کور۱۹؍ جولائی سے سری لنکا میں ہونے والے خواتین کے ٹی ۲۰؍  ایشیا کپ کیلئے ۱۵؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ ہرمن پریت اس وقت چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی۲۰؍ سیریز میں کھیل رہی ہیں۔

Harmanpreet Kaur. Photo: INN
ہرمن پریت کور۔ تصویر : آئی این این

ہرمن پریت کور۱۹؍ جولائی سے سری لنکا میں ہونے والے خواتین کے ٹی ۲۰؍  ایشیا کپ کیلئے ۱۵؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ ہرمن پریت اس وقت چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی۲۰؍ سیریز میں کھیل رہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شاندار فارم میں رہنے والی اوپنر اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ مرکزی ٹیم کے۱۵؍ کھلاڑیوں کے علاوہ شویتا سہراوت، صاعقہ اسحاق، تنوجا کنور اور میگھنا سنگھ کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان کو ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں رکھا گیا ہے جس میں روایتی حریف پاکستان (۱۹؍ جولائی)، یو اے ای (۲۱؍ جولائی) اور نیپال (۲۳؍ جولائی) کو شامل کیا گیا ہے۔ تمام میچ رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان دفاعی چمپئن ہے۔ ہندوستانی ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، دپتی شرما، جمیما روڈریگیز، رِچا گھوش (وکٹ کیپر)، اوما چھیتری (وکٹ کیپر)، پوجا وستراکر، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر، دیالان ہیملتا، آشا شوبھنا، رادھا یادو، شریانکا پاٹل اور سجنا سجیون۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK