• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہرمن پریت کور نے کہا کہ ہم ہر میچ جیتنا چاہتے ہیں

Updated: July 13, 2024, 1:07 PM IST | Agency | New Delhi

کپتان ہرمن پریت کور کا ماننا ہے کہ ہندوستانی خواتین ٹیم ہر میچ جیتنے کے ارادے سے میدان پر اترتی ہے اور اس ماہ کے آخر میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کے دوران بھی ان کا یہی مقصد ہوگا۔

Harmanpreet Kaur. Photo: INN
ہرمن پریت کور۔ تصویر : آئی این این

کپتان ہرمن پریت کور کا ماننا ہے کہ ہندوستانی خواتین ٹیم ہر میچ جیتنے کے ارادے سے میدان پر اترتی ہے اور اس ماہ کے آخر میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کے دوران بھی ان کا یہی مقصد ہوگا۔ ہندوستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کو۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز اور گھر پر واحد ٹیسٹ میں شکست دی اور ٹی ۲۰؍ سیریز۱۔ ۱؍ سے ڈرا کر دی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جیت سے ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ایشیاکپ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دُہرانا چاہے گی۔ 
 کپتان ہرمن پریت نے کہاکہ `ابھی ہمارا نظریہ ایسا ہے کہ ہم تمام میچوں کو برابر اہمیت دے رہے ہیں۔ ہر کوئی ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ٹیم کو یہی ہونا چاہیے۔ ٹیم میں ہر کوئی ایک جیسا محسوس کر رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اب۱۹؍ جولائی ۲۰۲۴ءسے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں اپنا چیلنج پیش کرے گی۔ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کر رہا ہے اور ہندوستان ٹیم دامبولا میں پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ہرمن پریت نے کہا کہ بحیثیت کپتان یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے میچوں کے دوران اپنی ٹیم پر دباؤ کو حاوی نہ ہونے دیں۔ پاکستان کیخلاف بھی عام میچ کی طرح کھیلیں گے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK