کرکٹ کے مبصر ہرشا بھوگلے نے کسٹمر سروس پر ایئر لائن کمپنی انڈیگو پر بذریعہ ایکس طنزکیا جس کے جواب میں کمپنی نے ان سے معذرت کرلی۔ تاہم، بیشتر صارفین نے انڈیگو کی خراب سروس کو نشانہ بنایا۔
EPAPER
Updated: March 24, 2025, 7:14 PM IST | Mumabi
کرکٹ کے مبصر ہرشا بھوگلے نے کسٹمر سروس پر ایئر لائن کمپنی انڈیگو پر بذریعہ ایکس طنزکیا جس کے جواب میں کمپنی نے ان سے معذرت کرلی۔ تاہم، بیشتر صارفین نے انڈیگو کی خراب سروس کو نشانہ بنایا۔
ناقص کسٹمر سروس پر انڈیگو ایئر لائنز میں کرکٹ مبصر ہرشا بھوگلے کے طنزیہ مذاق نے ہندوستان میں ہوائی سفر کے معیارات پر بحث کو دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس میں کئی ناراض مسافر اپنے ناخوشگوار تجربات کا اشتراک کررہے ہیں۔ بھوگلے نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ’’وہ انڈیگو کے عملے کو رات کے کھانے پر اپنے گھر بلائیں گے اور ان سے دروازے کے باہر انتظار کرنے کیلئے کہیں گے۔ جب وہ کھانا پکا کر میز نہیں سجا لیں گے، تب تک عملے کو باہر ہی انتظار کرنے کیلئے کہیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ یہ مسافروں کو سوار کرنے میں ایئر لائن کی تاخیر پر طنز ہے۔
One day I am going to invite people from @IndiGo6E home for dinner and ask them to wait outside the door till the table is laid and the food is cooked. #Rude. Always #IndigoFirstPassengerLast
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) March 23, 2025
بھوگلے کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے انڈیگو نے تکلیف کا اعتراف کرتے ہوئے، اپنی ٹیم کو وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی بورڈنگ کے دوران مدد کرنے میں تاخیر کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مسٹر بھوگلے، ہم آپ کی تکلیف سمجھتے ہیں۔ آپ نے ہمارے ساتھ بات کرنے اور اپنے تجربے کا اشتراک کرنے کیلئے وقت نکالا، اس کی پذیرائی کرتے ہیں۔ ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو اس مختصر انتظار کا سامنا کرنا پڑا جو ہماری ٹیم نے وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی فلائٹ میں سوار ہونے میں مدد کی۔ ہم آپ کے صبر اور فہم کی تعریف کرتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سعودی حکام نےقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ۲۵؍ ہزار سے زائد افراد کو گرفتارکیا
تاہم، ہرشا بھوگلے کے پوسٹ کے بعد متعدد صارفین نے ایئرلائن کی کسٹمر سروس پر اپنے تجربات شیئر کرنے شروع کئے اور کہا کہ کمپنیوں کو مسافروں کو بہترین سہولیات دینی چاہئے۔ یاد رہے کہ ہرشا بھوگلے کا ٹویٹ اس دوران سامنے آیا ہے کہ جب اس ماہ کے شروع میں، ایئر انڈیا کا ایک ۸۲؍ سالہ مسافر دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرنے کے بعد اسپتال داخل ہوا تھا۔ یہ شخص مبینہ طور پر تقریباً ایک گھنٹے تک وہیل چیئر کے بغیر رہا تھا۔