Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

حسن نواز کی ناٹ آؤٹ سنچری،پاکستان ۹؍وکٹ سے فاتح

Updated: March 21, 2025, 9:38 PM IST | Auckland

پاکستان نے تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں کامیابی حاصل کی۔ کپتان آغا سلمان کی نصف سنچری

Pakistan Cricket Team. photo:INN
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

 حسن نواز (ناٹ آؤٹ ۱۰۵؍رن) کی سنچری اور کپتان آغا سلمان (ناٹ آؤٹ۵۱؍رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے جمعہ کو تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
 ۲۰۵؍رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد حارث اور حسن نواز کی سلامی جوڑی  نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے ۷۴؍ رن جوڑے۔ جیکب ڈفی نے چھٹے اوور میں محمد حارث کو آؤٹ کر کے اس شراکت  کو توڑا۔ محمد حارث نے۲۰؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سے۴۱؍ رن بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے  آئے کپتان سلمان نے حسن نواز کے ساتھ مل کر نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن بھی بنائے۔ پاکستان نے۱۶؍ اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر۲۰۷؍ رن بنا کر میچ ۹؍ وکٹ سے جیت لیا۔ حسن نواز نے۴۵؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکوں اور۷؍ چھکوں کی مدد سے ۱۰۵؍رن ناٹ آؤٹ بنائے۔ کپتان آغا سلمان۳۱؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے۵۱؍  رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی واحد کامیاب بولر تھے۔ انہوں نے محمد حارث کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل  پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ  کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے پہلے ہی اوور میں فن ایلن ( صفر) کا  وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد مارک چیپ مین بیٹنگ کیلئے  آئے اور طوفانی انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ انہوں نے ٹم سیفرٹ کے ساتھ دوسرے  وکٹ کیلئے  ۴۰؍ رن کی شراکت کی۔ حارث رؤف نے ۵؍ویں اوور میں ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ ٹم  نے ۹؍ گیندوں پر ۲؍ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے۱۹؍ رن بنائے۔ ۲؍ وکٹ گرنے کے باوجود ڈیرل مشیل اور مارک چیپ مین نے تیز رفتاری سے رن  بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے  وکٹ کیلئے  ۵۵؍ رن جوڑے۔ شاداب خان نے۱۰؍ویں اوور میں ڈیرل کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ڈیرل مشیل(۱۷؍رن) نے ۱۱؍ گیندوں پر یہ اسکور بنایا۔ سنچری کی جانب بڑھنے والے مارک چیپ مین کو۱۳؍ ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا دیا۔ مارک چیپ مین نے۴۴؍گیندوں پر۱۱؍ چوکوں اور۴؍ چھکوں کی مدد سے۹۴؍ رن بنائے۔ جمی نیشام (۳)، مشیل ہی (۹) اور کائل جیمیسن (صفر) آؤٹ ہوئے۔۱۹؍ویں اوور میں حارث رؤف نے کپتان مائیکل بریسویل کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ مائیکل بریسویل نے ۱۸؍گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍  چھکوں کی مدد سے ۳۱؍ رن بنائے۔ اسی اوور میں رؤف نے ایش سوڈھی (۱۰؍رن) کو آؤٹ کر کے پاکستان کا۹؍واں وکٹ حاصل کیا۔ عباس آفریدی نے۲۰؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر جیکب ڈفی  (۲) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز۲۰۴؍رن  پر سمیٹ دیا۔  پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور ابرار احمد نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ شاداب خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK