• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاکی: سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کیلئے۳۴؍ کھلاڑیوں کا اعلان

Updated: December 27, 2023, 11:27 AM IST | Agency | Bengaluru

ٹیم کی کوچ شوپمین نے کہا کہ یہ کیمپ ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگا۔

Janek Schoepman, coach of the hockey team. Photo: INN
ہاکی ٹیم کی کوچ جینیک شوپمین۔ تصویر : آئی این این

ہاکی انڈیا نے سائی سنٹر میں بدھ سے سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کیلئے ۳۴؍رکنی ممکنہ گروپ کا اعلان کیا۔ کل سے یہاں شروع ہونے والے کیمپ کا مقصد اہم ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی ۲۰۲۴ءاور ایف آئی ایچ ہاکی ۵؍ایس ویمنز ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم اسپین میں اپنے دورے کے بعد مختصر وقفے کے بعد کیمپ میں واپس آئے گی۔ ویلنسیا میں ہونے والے ۵؍ملکی ٹورنامنٹ میں بلجیم، جرمنی، آئرلینڈ اور میزبان اسپین کا سامنا تھا اور اب اولمپک کوالیفائر میں مضبوط کارکردگی پیش کرنے اور پیرس ۲۰۲۴ءاولمپکس میں اپنی جگہ محفوظ کرنے کیلئے یہاں تیاری کرے گی۔ ایف آئی ایچ اولمپک کوالیفائر رانچی ۲۰۲۴ء رانچی میں ۱۳؍ سے ۱۹؍جنوری تک منعقد ہوگا۔ اس میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ، اٹلی اور امریکہ کے ساتھ پول ’بی‘ میں رکھا گیا ہے۔ پول’ اے‘ میں جرمنی، جاپان، چلی اور چیک جمہوریہ شامل ہیں ۔ اس کے بعد ہندوستان ۲۴؍ جنوری سے ۲۷؍جنوری تک مسقط، عمان میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ۵؍ ایس خواتین ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔ 
کور گروپ میں گول کیپر سویتا، رجنی ایتیمارپو، بیچو دیوی کھاریبام اور بنساری سولنکی شامل ہیں جبکہ دیپ گریس ایکا، گرجیت کور، نکی پردھان، ادیتا، اشیکا چودھری، اکشتا اباسو ڈھیکلے، جیوتی چھتری اور مہیما چودھری ڈیفینڈروں کے گروپ میں شامل ہیں۔ نشا، سلیمہ ٹیٹے، سشیلا چانو پکھرمبم، جیوتی، نوجوت کور، مونیکا، ماریانا کجور، سونیکا، نیہا، بلجیت کور، رینا کھوکھر، ویشنوی وٹل پھالکے، اور اجمینہ کجور کیمپ کے لئے بلائی گئی مڈفیلڈرس ہیں، جبکہ لالریم سیامی، نونیت کاؤ، وندنا کٹاریا، شرمیلا دیوی، دیپیکا، سنگیتا کماری، ممتاز خان، سنیلیتا ٹوپو اور بیوٹی ڈنگ ڈنگ فارورڈ لائن اپ میں ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کی کوچ جینیک شوپمین نے آنے والے کیمپ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ’ ’ویلنسیا میں منعقدہ ۵؍ ملکی ٹورنامنٹ نے ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی ۲۰۲۴ءسے پہلے ایک اچھے امتحان کے طورپر کام کیا۔ ہم نے بہتری کے لئے شعبوں کی نشاندہی کی ہے اور ہم اس مدت کو بروئے کار لائیں گے۔ ٹیم نومبر میں جھارکھنڈ ویمنز ایشین چمپئن ٹرافی میں اپنی جیت کے بعد رانچی واپسی کی منتظر ہے۔ تھوڑا وقت باقی ہے، ہم اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ ہم عالمی کپ اورپیرس ۲۰۲۴ءاولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے جسمانی، حکمت عملی اور ذہنی طور پر بہترین پوزیشن میں ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK