ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا ہے کہ مرد اور خواتین کے سینئر کور گروپ کے ان کھلاڑیوں کو۲؍ لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی جنہیں ابھی تک سرکاری محکموں یا پبلک سیکٹر یونٹوں (پی ایس یو) میں نوکری نہیں ملی ہے۔
EPAPER
Updated: September 02, 2024, 12:56 PM IST | Lucknow
ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا ہے کہ مرد اور خواتین کے سینئر کور گروپ کے ان کھلاڑیوں کو۲؍ لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی جنہیں ابھی تک سرکاری محکموں یا پبلک سیکٹر یونٹوں (پی ایس یو) میں نوکری نہیں ملی ہے۔
ہاکی انڈیا نے کہا ہے کہ مرد اور خواتین کے سینئر کور گروپ کے ان کھلاڑیوں کو۲؍ لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی جنہیں ابھی تک سرکاری محکموں یا پبلک سیکٹر یونٹوں (پی ایس یو) میں نوکری نہیں ملی ہے۔ ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے اس ضمن میں کہا ’’زیادہ تر ہاکی کھلاڑیوں کو پی ایس یو اور سرکاری محکموں کی طرف سے گھریلو اور بین الاقوامی مقابلوں میں ان کی کارکردگی کیلئے نوکریاں دی جاتی ہیں لیکن یہ بات ہمارے علم میں لائی گئی ہے کہ سینئر کور گروپ میں کچھ نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ خاص طور پر خواتین بے روزگار ہیں۔ بے روزگار کھلاڑیوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں یا ان کے اہل خانہ کو گزر بسرکیلئے جدوجہد نہ کرنی پڑے۔ ‘‘ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹیو بورڈ نے لکھنؤ میں ہونے والی اے جی ایم میں ایسے کھلاڑیوں کو۲؍ لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاکی انڈیا کی۳۱؍ ریاستی رکن اکائیوں کے نمائندوں اور ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ممبران صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی، جنرل سیکریٹری بھولا ناتھ سنگھ اور خزانچی شیکھر جے منوہرن کو لکھنؤ میں اپنی رہائش گاہ پر چائے پر مدعو کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کھیل گریش چندر یادو بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں اتر پردیش میں ہاکی کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سنیچر کو منعقدہ اس پروگرام کے بعد ہاکی انڈیا کی اے جی ایم پہلی بار لکھنؤ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ہاکی انڈیا لیگ کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، عہدیداروں نے سینئر اور جونیئر مردوں اور خواتین کی ہندوستانی قومی ٹیموں کی طرف سے کی گئی پیشرفت، ہندوستان میں آنے والے واقعات اور نچلی سطح پر ترقیاتی پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔