• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہاکی کھلاڑی ابھیشیک کا اولمپک کا خواب پورا ہوگا

Updated: July 16, 2024, 11:13 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم جلد ہی پیرس اولمپک میں حصہ لینے کیلئے فرانس پہنچے گی۔ اولمپک میں قدم رکھنے والے کئی کھلاڑیوں میں فارورڈ ابھیشیک بھی شامل ہیں، جن کا خواب اس وقت پورا ہو گا جب وہ میدان پر اتریں گے۔ 

Abhishek. Photo: INN
ابھیشیک۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم جلد ہی پیرس اولمپک میں حصہ لینے کیلئے فرانس پہنچے گی۔ اولمپک میں قدم رکھنے والے کئی کھلاڑیوں میں فارورڈ ابھیشیک بھی شامل ہیں، جن کا خواب اس وقت پورا ہو گا جب وہ میدان پر اتریں گے۔ 
 ابھیشیک کیلئے اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا ایک خواب پورا ہونا ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں ۱۴؍ سال کی عمر سے اولمپکس میں ہندوستان کیلئے کھیلنا کا خواب دیکھا کرتا تھا۔ یہ ایک اعزاز اور ذمہ داری ہے جسے میں بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتا ہوں۔ ‘‘
 ابھیشیک کا خاندان، جس کا تعلق سونی پت ہریانہ سے ہے، ان کے اولمپک میں شرکت سے خوش ہے۔ یہ ان کیلئے غیر یقینی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب میں نے ہاکی میں اچھا کام کرنا شروع کیا تو ہمیں سب سے بڑی امید سرکاری ملازمت ملنے کی تھی۔ میرا بھائی ہمیشہ میرا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔ ‘‘
 ابھیشیک نے کہاکہ میرا پورا خاندان اور دوست جانتے ہیں کہ میں ہندوستان کیلئے کھیلتا ہوں، لیکن ہم ہاکی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے ہیں تاہم، اولمپکس سے پہلے مجھے ان کی طرف سے بہت پیار اور نیک خواہشات مل رہی ہیں، جس سے مجھے ہندوستان کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب مل رہی ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ کتنا اہم ہے، یہی اولمپکس کی اہمیت ہے۔ 
 برمنگھم کامن ویلتھ گیمز۲۰۲۲ء، ایف آئی ایچ ورلڈ کپ۲۰۲۳ء ایف آئی ایچ پرو لیگ اور حال ہی میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز جیسے اہم ٹورنامنٹس کے ساتھ ہندوستان کیلئے ۷۴؍ میچ کھیل چکے ہیں۔ ابھیشیک ہائی پریشر میں کھیلنے کے عادی ہیں۔ حالات سے بے خبر نہیں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK