• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہاکی : اُدیتا کو ۳۲؍ اور یبی کو ۲۹؍لاکھ روپے ملے

Updated: October 16, 2024, 1:07 PM IST | Agency | New Delhi

 ہاکی انڈیا لیگ ۲۵۔۲۰۲۴ء خواتین کی نیلامی کے پہلے ہاف میں منگل کو چاروں فرنچائزی ٹیموں نے۴۱؍ ہندوستانی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے بولی لگائی۔

Yibbi Jansen. Photo: INN
یبی جانسن۔ تصویر : آئی این این

 ہاکی انڈیا لیگ ۲۵۔۲۰۲۴ء خواتین کی نیلامی کے پہلے ہاف میں منگل کو چاروں فرنچائزی ٹیموں نے۴۱؍ ہندوستانی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے بولی لگائی۔ سریچی راڑ بنگال ٹائیگرس نے ادیتا دوہان کیلئے  سب سے زیادہ بولی لگائی گئی اور انہیں بنگال ٹائیگرس نے۳۲؍ لاکھ روپے میں خریدا۔ وہ ہریانہ سے  ہیں اور ہندوستانی ٹیم میں بطور ڈفینڈر کھیلتی ہیں۔ شریچی راڑ بنگال ٹائیگرس نے منگل کو  نئی دہلی میں دن کے پہلے ہاف میں ۳۲؍ لاکھ روپے کی سب سے مہنگی بولی لگا کر ہندوستان کی اُدیتا کو خرید لیا۔ اس کے علاوہ ڈچ اسٹار ڈریگ فلکر یبی جانسن کو ادیشہ واریئرس نے ۲۹؍ لاکھ روپے کی بولی لگا کر خریدا۔ نوجوان ہندوستانی کھلاڑی لالریمسیامی کو شریچی راڑ بنگال ٹائیگرس نے ۲۵؍ لاکھ میں خریدا، سنیتا ٹوپو کو دہلی ایس جی پائپرس نے۲۴؍ لاکھ میں اور سنگیتا کماری کو دہلی ایس جی پائپرس نے ۲۲؍ لاکھ میں خریدا۔اس دوران کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے بولی لگائی۔ جس میں سورما ہاکی کلب نے بلجیم کی شارلٹ اینجلبرٹ کو ۱۶؍لاکھ روپے میں، جرمنی کی شارلٹ اسٹیپن ہارسٹ کو۱۶؍ لاکھ روپے میں اور آسٹریلیا کی جوسلین بارٹرم کو ادیشہ واریئرس نے ۱۵؍  لاکھ روپے میں خریدا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK