• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لئے فی الحال میں تیار نہیں ہوں :رکی پونٹنگ

Updated: May 24, 2024, 9:10 AM IST | Agency | New Delhi

آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ان سے ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔

Ricky Ponting. Photo: INN
رکی پونٹنگ۔تصویر : آئی این این

آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ان سے ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔ پونٹنگ نے یہ بات آئی سی سی ریویو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے متعلق بہت سی رپورٹیں دیکھی ہیں۔ عام طور پر یہ چیزیں سوشل میڈیا پر آپ کے علم سے پہلے ہی سامنے آجاتی ہیں۔ آئی پی ایل کے دوران اس حوالے سے مجھ سے کئی بار بات کی گئی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ میں اس رول میں دلچسپی رکھتا ہوں یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں یقینی طور پر سینئر قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا لیکن اس وقت میرے پاس اور کام ہے اور میں اپنا وقت گھر کیلئے بھی دینا چاہتا ہوں۔ سب جانتے ہیں کہ اگر آپ ہندوستانی ٹیم کے کوچ ہیں تو آپ آئی پی ایل میں اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکتے۔ قومی ٹیم کی کوچنگ ایک ایسا کام ہے جس میں سال کے ۱۰؍سے ۱۱؍ ماہ لگتے ہیں۔ اس وقت میں جس قسم کی زندگی گزار رہا ہوں اس کو دیکھتے ہوئے یہ کردار میرے طرز زندگی میں فٹ نہیں آتا۔ ‘‘
 انہوں نے کہاکہ ’’میرا خاندان آئی پی ایل کے آخری ۵؍ ہفتوں تک میرے ساتھ تھا، وہ سب ہر سال میرے ساتھ ہندوستان آتے ہیں۔ جب میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ مجھے کوچ کے عہدے کی پیشکش ہوئی ہے تو اس نے بغیر سوچے سمجھے اسے قبول کرنے کو کہا۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند برسوں میں ہندوستان کا دورہ کرنا پسند کریں گے۔ میرا خاندان ہندوستان آنا پسند کرتا ہے اور انہیں یہاں کا کرکٹ کلچر بھی پسند ہے۔ لیکن ابھی یہ میرے طرز زندگی میں فٹ نہیں ہے۔ 
  واضح رہے کہ گوتم گمبھیر سےبھی حال ہی میں بی سی سی آئی نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے رابطہ کیا تھا۔ اس دوڑ میں اسٹیفن فلیمنگ اور جسٹن لینگر کے نام بھی چل رہے ہیں۔ پونٹنگ سے پہلے اینڈی فلاور نے بھی بی سی سی آئی کے آفر کو ٹھکرا دیا تھا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK