Inquilab Logo Happiest Places to Work

وکٹ کیپنگ کے دوران پچ کو پڑھ لیا تھا: کے ایل راہل

Updated: April 12, 2025, 10:25 AM IST | Bangluru

دہلی کیپٹلس کے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل نے کہا کہ کیپنگ کے دوران انہوں نے پچ کے مزاج کو سمجھا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے بڑی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

KL Rahul. Photo: INN
کے ایل راہل۔ تصویر: آئی این این

 دہلی کیپٹلس کے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل نے کہا کہ کیپنگ کے دوران انہوں نے پچ کے مزاج کو سمجھا  اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے بڑی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
 میچ کے بعد راہل نے کہا کہ انہیں بنگلورو کے حالات کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کرناٹک کے کھلاڑی کی حیثیت سے  اپنا پورا کریئر اس شہر میں کھیلتے ہوئے گزارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پچ تھوڑی مشکل تھی لیکن مجھے یقین ہے کہ جس چیز نے میری مدد کی وہ یہ تھی کہ میں نے ۲۰؍ اوور تک وکٹ کے پیچھے رہ کر مشاہدہ کیا کہ پچ کیسےکام  کررہی ہے۔ وکٹ کیپنگ کے دوران میں نے محسوس کیا کہ گیند پچ پر تھوڑی سی رک رہی ہے اور دونوں اننگز کے دوران پچ کی نوعیت ایک جیسی رہی۔
راہل نے کہا کہ ’’یہ ڈبل پیس پچ نہیں تھی بلکہ گیند بلے پر ایک ہی رفتار سے آ رہی تھی، بس تھوڑا سا رک رہی تھی۔ میں جانتا تھا کہ میری طاقت کیا ہے، اس لئے  میں شروع میں جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنا چاہتا تھا اور پھر پچ کو پڑھنا چاہتا تھا اور میں نے یہی کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ `ایسی پچ پر مجھے معلوم تھا کہ شاٹس کہاں کھیلنا ہے، اگر میں پہلے ہی بڑے شاٹس کیلئے جا رہا تھا تو مجھے معلوم تھا کہ کیا حاصل کرنا ہے۔  انہوںنے کہا کہ وکٹ کیپنگ سے مجھے یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ دیگر بلے بازوں  نے کیسے کھیلا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK