• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی سی سی نے اگلے ۵؍ سال کیلئے ایف ٹی پی کا اعلان کیا

Updated: November 06, 2024, 12:43 PM IST | Dubai

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے خواتین کے کرکٹ میں زیادہ عالمی نمائندگی کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا اور ٹورنامنٹس کی تبدیلیو ں کا اعلان کیا ۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے کرکٹ میں زیادہ عالمی نمائندگی کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اگلے ۵؍ برسوں کیلئے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کا اعلان کرتے ہوئے ۲۰۲۹ء۔ ۲۰۲۵ء تک ڈبلیو پی ایل، ڈبلیو بی بی ایل، ہنڈریڈ اور دیگر ٹورنامنٹس میں کئی اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔ 
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں اب زمبابوے سمیت۱۱؍ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ نئی ٹی ۲۰؍ چمپئن ٹرافی کے آغاز کے ساتھ ویمنز پریمیر لیگ ( ڈبلیو پی ایل) ۲۰۲۶ء جنوری سے فروری میں منعقد ہوگی۔ خواتین کے نئے فیوچر ٹور پروگرام(ایف ٹی پی) نے دی ہنڈریڈ (اگست) اور ڈبلیو بی بی ایل (نومبر) کیلئے مخصوص سلاٹ مختص کئے ہیں۔ یہ سائیکل ۲۹۔ ۲۰۲۵ء میں نافذ ہوگا۔ ۲۰۲۵ء میں ویمنز ایشینز کا آغاز۱۲؍ جنوری کو ون ڈے سیریز سے ہوگا۔ ڈبلیو پی ایل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا جنوری میں ۲۰۲۹ء تک کوئی ہوم سیریز منعقد نہیں کرے گا۔ 
۲۰۲۶ء میں ڈبلیو پی ایل کے بعد آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کا دورہ کرے گی جو ایک ٹیسٹ، ۳؍ ون ڈے اور ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں پر مشتمل ہوگی۔ یہ ان کا پہلا بڑا دورہ ہوگا۔ دریں اثنا، آئی سی سی خواتین کی ون ڈے چمپئن شپ کو۱۱؍ ٹیموں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہر ٹیم اگلے ۳؍برسوں میں ۴؍ ٹیموں کے ساتھ ہوم اور ۴؍ کے ساتھ غیر ملکی میچ کھیلے گی۔ زمبابوے اپنی پہلی سیریز میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور سری لنکا کی میزبانی کرے گا اور ہندوستان، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ہندوستان اور پاکستان صرف عالمی ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے۔ 
آئی سی سی نے۲۰۲۷ء میں سری لنکا میں خواتین کی ٹی ۲۰؍ چمپئن ٹرافی کا اعلان کر دیا ہے جس میں ۶؍ ٹیمیں ہوں گی اور کل۱۶؍ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کے علاوہ خواتین کے کیلنڈر میں ۳؍ عالمی ٹورنامنٹ ہوں گے، جن میں لاس اینجلس اولمپکس (اگست۲۰۲۸ء) اور ٹی۲۰؍ورلڈ کپ (ستمبر۲۰۲۸ء) بھی شامل ہیں۔ نئے سائیکل میں آئی سی سی خواتین کے سینئر ایونٹس کی کل تعداد ۵؍ ہوگی، جس میں ۲؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ (۲۰۲۶ء اور ۲۰۲۸ء)، ۲؍ ون ڈے ورلڈ کپ (۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۹ء) اور ایک چمپئن ٹرافی شامل ہے۔ ۲۰۲۹ء کے۵۰؍ اوور کے ورلڈ کپ میں ۱۰؍ ٹیمیں ۴۸؍ میچ کھیلیں گی جب کہ ۲۰۲۶ء سے ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ۱۲؍ ٹیمیں کل۳۳؍ میچ کھیلیں گی۔ 
رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ۲۰؍سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مقابلہ کرے گی، جب وہ مارچ۲۰۲۶ء میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اس کے ساتھ وہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ بھی کھیلے گا۔ ہندوستانی ٹیم۲۰۲۶ء میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ کھیلے گی۔ وہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی میزبانی بھی کریں گے۔ جنوبی افریقہ مارچ-اپریل ۲۰۲۷ء میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔ خیال رہے کہ پورے ایف ٹی پی میں خواتین کے ٹورنامنٹ کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK