• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی سی سی درجہ بندی: شاہین کی اونچی پرواز، نمبروَن گیندباز بنے

Updated: November 14, 2024, 11:48 AM IST | Dubai

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی جیتی ہوئی یکروزہ سیریز میں شاہین کا حالیہ پرفارمنس انہیں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچانے میں مددگار ثابت ہوا۔

Babar Azam and Shaheen Afridi. Photo: INN.
بابر اعظم اور شاہین آفریدی۔ تصویر: آئی این این۔

پاکستان کے مایہ ناز تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے بولر رینکنگ میں دوبارہ نمبر وَن مقام حاصل کر لیا ہے، یہ پوزیشن وہ گزشتہ سال ہندوستان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھی حاصل کر چکے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیتی ہوئی سیریز میں آفریدی کا حالیہ پرفارمنس انہیں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے میں مددگار ثابت ہوا جہاں انہوں نے ۳؍ میچوں میں ۱۲ء۶۲؍کے شاندار اوسط سے۸؍ وکٹ لئے۔ 
شاہین آفریدی کا اضافہ رینکنگ میں ردوبدل کے ایک حصے کی شکل میں ہوا ہے جس میں جنوبی افریقہ کے اسپن گیندباز کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور افغانستان کے راشد خان بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے سرفہرست مقام کے ساتھ مل کر میدان پر آفریدی کا غلبہ پاکستان کو واحد ٹیم بناتا ہے جس کے پاس ون ڈے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں نمبر وَن کا کھلاڑی ہے۔ 
بابر نے آسٹریلیا کے خلاف ۸۰؍ رن بنائے اور وہ ٹاپ رینکنگ بلے باز ہیں۔ آفریدی واحد پاکستانی گیندبازنہیں ہیں جنہوں نے ترقی کی۔ حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف۱۰؍ وکٹ لے کر پلیئر آف دی سیریز پرفارمنس کے بعد کریئر کی بہترین ۱۳؍ ویں رینکنگ بھی حاصل کی۔ نسیم شاہ نے کریئر کی نئی بلندی بھی حاصل کی اور۱۴؍ درجے چڑھ کر۵۵؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے نئے ون ڈے کپتان محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد بیٹنگ چارٹ میں ۲۳؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دریں اثنا، بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو ون ڈے بلے بازوں میں ۱۱؍ درجے ترقی کرکے۲۳؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی اپنی پوزیشن بہتر کرکے۳۱؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ون ڈے بولنگ کے محاذ پر ویسٹ انڈیز کے گڈاکیش موتی اور بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے برتری حاصل کی۔ مہدی۹؍ درجے ترقی کے ساتھ۲۳؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK