• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی سی سی نے بمراہ، روہت اور مندھانا کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا

Updated: July 06, 2024, 1:01 PM IST | Agency | Dubai

جون میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے زبردست کا رکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ مردوں میں افغان ٹیم کے کھلاڑی رحمان اللہ گربار کو بھی شامل کیا گیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جسپریت بمراہ اور روہت شرما اور خواتین کے زمرے میں اسمرتی مندھانا، مایا باؤچر اور وشمی گونارتنے کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا ہے۔ 
 آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لئے جاری کردہ فہرست میں ہندوستان کے تیز گیندبازجسپریت بمراہ، اوپننگ بلے باز روہت شرما اور افغانستان کے بلے باز رحمان اللہ گرباز شامل ہیں اور خواتین کے زمرے میں اسمرتی مندھانا، انگلینڈ کی مایا باؤچر، سری لنکا کی وشمی بھی شامل ہیں۔  
بمراہ نے جون میں منعقدہ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ۱۵؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کا خطاب دیا گیا۔ وہیں روہت شرما نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۸؍ میچوں میں ۱۵۶ء۷۰؍کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ۲۵۷؍رن بنائے۔ انہوں نے ۳؍ نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ ان کا بہترین اسکور ۹۲؍ رن تھا۔ افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ۳۵ء۱۲؍ کے اوسط اور ۱۲۴ء۳۳؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر ۲۸۱؍ رن بنائے۔ 
خواتین کے زمرے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری (۲۱۰) اسکور کرنے پر ہندوستانی خواتین ٹیم کی بلے باز اسمرتی مندھانا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سری لنکا کی وشمی گنارتنے اور انگلینڈ کی مایا باؤچر کو بھی بہترین کارکردگی کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK