• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی سی سی نے چمپئن ٹرافی کا پرومو جاری کیا، وسیم اکرم نے سفید جیکٹ کی تشہیر کی

Updated: January 16, 2025, 11:29 AM IST | London

پرومو میں لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملنے والے سفید جیکٹ کو قابل فخر قرار د یا اوردنیا بھر کے شائقین کو چمپئن ٹرافی کے سفر کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

Wasim Akram is featured in the promotional video of White Jacket. Photo: INN.
سفید جیکٹ کے تشہیری ویڈیو میں وسیم اکرم کو دکھا یا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والی چمپئن ٹرافی ۲۰۲۵ ء کیلئے نیا پرومو جاری کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری تیز گیند باز وسیم اکرم کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم چمپئن ٹرافی کے فاتح کھلاڑیوں کو ملنے والے سفید جیکٹ کی تشہیرکر تے دکھائی دے رہے ہیں ۔ پرومو میں وسیم اکرم نے سفید جیکٹ کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو چمپئن کے سفر کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی مینس چمپئن ٹرافی۸؍ سال بعد ہوگی۔ ۲۰۱۷ء میں ہونے والے آخری ایڈیشن میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ اس سے قبل چمپئن ٹرافی کے براڈکاسٹرز کی جانب سے بھی ایک پرومو جاری کیا گیا تھا، اسٹار اسپورٹس کی جانب سے یوٹیوب چینل پر جاری پرومو میں ہندوستان کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور وراٹ کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا ۔ چمپئن ٹرافی کے پرومو میں جنوبی افریقہ کے ڈی کاک اور ریزا ہینٹرکس، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی اور ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ آئی سی سی چمپئن ٹرافی کا آغاز۱۹؍ فروری سے پاکستان میں ہوگا جس میں ۸؍ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان۱۹؍ فروری کو کھیلا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے کے لئے ٹیموں کو۲؍گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ٹیم گروپ مرحلے کے ۳؍ میچ کھیلے گی اور ہر گروپ کی ٹاپ۲؍ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ فائنل۹؍ مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی ہےجس کے تحت ہندوستان کے میچ دبئی میں ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK