• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایگا سویٹک نے فرینچ اوپن کا خطاب جیت لیا

Updated: June 09, 2024, 11:32 AM IST | Agency | Paris

فرینچ او پن ۲۰۲۴ء کے ویمنس سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سویٹک نے اٹلی کی ۱۲؍ویں سیڈ جیسمین پاؤلینی کو لگاتار سیٹوں میں ۲-۶؍، ۱-۶؍ سے شکست دی۔

Iga Świątek. Photo: INN
ایگا سویٹک۔ تصویر : آئی این این

فرینچ او پن ۲۰۲۴ء کے ویمنس سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سویٹک نے اٹلی کی ۱۲؍ویں سیڈ جیسمین پاؤلینی کو لگاتار سیٹوں میں ۲-۶؍، ۱-۶؍ سے شکست دی۔  سویٹک اس ایونٹ میں اپنے خطاب کا دفاع کررہی تھیں۔ یہ ان کا چوتھا فرینچ اوپن ٹائٹل تھا،  اس سے قبل وہ ۲۰۲۰ء، ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۳ء بھی یہ خطاب جیت چکی ہیں۔  اس کے ساتھ ہی پاولینی پہلی بار کسی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچی تھیں۔  تاہم اس نوجوان کھلاڑی کو ٹائٹل میچ میں سویٹک کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ٹاپ رینک والی سویٹک نے پیرس میں پانچ سال میں چوتھی بار فرینچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔  وہ جسٹن ہینن کے بعد پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں جنہوں نے لگاتار تین بار فرینچ اوپن جیتا ہے۔ سویٹک نے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ گوف کو۲-۶؍، ۴-۶؍سے ہرایا تھا۔  انہوں نے فائنل میں بھی مد مقابل کو کوئی موقع نہیں دیا اور یکطرفہ جیت حاصل کی۔  سویٹک نے ۲۰۲۲ء میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔  تاہم اس چیمپئن کھلاڑی کے پاس آسٹریلیا اوپن اور ومبلڈن کا ٹائٹل نہیں ہے۔  وہ ۲۰۲۲ء میں آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جبکہ ۲۰۲۳ ء میں ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں پہنچی تھپیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK