• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کشتی رانی میں نیہا نے چاندی اور عبادعلی نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا

Updated: September 27, 2023, 11:20 AM IST | Agency

ایشیاڈ کے مقابلے میں نیہا نے ۲۷؍پوائنٹس حاصل کئے۔ عباد علی نے ونڈ سرفر آر ایس ایکس ایونٹ میں میڈل جیتا۔

India`s Ebad Ali is happy after winning the medal. Photo: PTI
ہندوستان کے عباد علی میڈل جیتنے کے بعد خوش ہیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

 کشتی رانی کے مقابلوں میں منگل کو ہندوستان کی نیہا ٹھاکر نے ڈنگی سیلنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد ان کے ہم وطن عباد علی نے مردوں کی کشتی رانی میں کانسہ کا تمغہ جیت لیا ہے۔
ہندوستان کی۱۷؍ سالہ سیلر نیہا ٹھاکر نے منگل کو چین میں منعقدہ ۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں لڑکیوں کے ڈنگی آئی ایل سی اے ۴؍ ایونٹ میں ۱۱؍ ریس میں کل۲۷؍ پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ کشتی رانی میں ہندوستان کا یہ پہلا تمغہ ہے۔ تھائی لینڈ کی نوپاسورن خنبونجان نے۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ سنگاپور کی کیرا میری کارلائل نے۲۸؍ پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔
منگل کو ہندوستان نے کشتی رانی میں اپنا دوسرا تمغہ حاصل کیا۔ عباد علی نے مردوں کے ونڈ سرفر آر ایس ایکس ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیت لیا ہے۔ عباد علی مردوں کے ونڈ سرفر آر ایس ایکس ایونٹ میں ۵۲؍ کے نیٹ اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ تھائی لینڈ کے نتھافونگ فونوپریٹ نے۲۹؍ کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ اور جنوبی کوریا کے چو ون وو نے۱۳؍ کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK