لیورپول نے رینجرس کو ، نیپولی نے آئی ایکس کو ، انٹر میلان نے بارسلونا کو مات دی۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو کلب براہ نے صفر۔۲؍ گول سے ہرادیا
EPAPER
Updated: October 06, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Paris
لیورپول نے رینجرس کو ، نیپولی نے آئی ایکس کو ، انٹر میلان نے بارسلونا کو مات دی۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو کلب براہ نے صفر۔۲؍ گول سے ہرادیا
یوئیفا چمپئن لیگ میں لیورپول فٹبال کلب ، نیپولی اور انٹر میلان نے اپنے اپنے میچ جیت لئے جبکہ بارسلونا اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔
لیورپول اور رینجرس کا مقابلہ
لیورپول فٹبال کلب نے اپنے گھریلو میدان پر رینجری کلب کو صفر۔۲؍ سے شکست دے دی۔ میچ کے ۷؍ویں منٹ میں ہی ٹرینٹ الیگزینڈر آرنالڈ نے کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں محمد صلاح نے پنالٹی پر گول کرکے ۵۳؍ویں منٹ میں ٹیم کو صفر۔۲؍ گول سے برتری دلائی۔ ٹیبل پر لیورپول دوسرے نمبرپر ہے اور اٹلی کا فٹبال کلب نیپولی پہلے نمبرپرہے۔
نیپولی کی شاندار فتح
نیپولی فٹبال کلب نے آئی ایکس کو اس کے میدان پر ایک۔۶؍ گول سے شکست دےدی۔ پہلا گول آئی ایکس کیلئے ایم قدوس نے کیا۔ اس کے بعد نیپولی کی جانب سے ۲؍گول راسپڈور ی نے کئے۔ ڈی لورینزو، پی زیلنسکی ، کوارتسکھیلا اور جی سیمون نے ایک ایک گول کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس فتح کے ساتھ نیپولی اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست ملی
کلب براہ کے میدان ہونے والے چمپئن لیگ کے میچ میں اسپین کے مضبوط کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈکو شکست کا سامنا کرناپڑا ۔ میچ کے ۳۶؍ ویں منٹ میں کے سوواہ نے پہلا گول کیا۔ ان کی مدد ایف جوٹگلا نے کی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ایف جوٹگلا نے ٹیم کا دوسرا گول کیا اور برتری دُگنا کردی۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد ٹی بکانن نے کی۔ ۷۶؍ویں منٹ میں ایٹلیٹیکو کی جانب سے انٹوئین گریزمین نے ایک پنالٹی ضائع کردی۔ کلب براہ نے یہ میچ صفر۔۲؍ گول سے جیت لیا۔
انٹر کی فتح، بارسلونا کی شکست
انٹر میلان فٹبال کلب نے لالیگا کے کلب بارسلونا کو جدوجہد کے بعد صفر۔ ایک گول سے شکست دےدی۔ میچ کا واحد فرسٹ ہاف کے انجری ٹائم میں ایچ کالہانوگلو نے کیا۔ گروپ سی میں بائرن ٹاپ پرہے، دوسرے نمبرپر انٹرہے اور تیسرے نمبرپر بارسلونا ہے۔