نیوزی لینڈ کے ۱۸۶؍ رنوں کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم ۱۴۱؍ رن پر آل آؤٹ ،کیوی ٹیم کوسیریز میں۰-۲؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل۔
EPAPER
Updated: December 31, 2024, 11:49 AM IST | Agency | Mount Maunganui
نیوزی لینڈ کے ۱۸۶؍ رنوں کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم ۱۴۱؍ رن پر آل آؤٹ ،کیوی ٹیم کوسیریز میں۰-۲؍ کی ناقابل تسخیر برتری حاصل۔
مچل ہی(۴۱؍ ناٹ آؤٹ)، مارک چیپ مین(۴۲) اور ٹم رابنسن(۴۱)کی شاندار اننگز اور جیکب ڈفی کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں سری لنکا کو۴۵؍ رن سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں ۰-۲؍کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ مچل ہی کو ان کی بہترین کارکردگی پر ’پلیئر آف دی میچ‘ سے نوازا گیا۔ نیوزی لینڈ کے ۱۸۶؍ رن کے جواب میں سری لنکا کی افتتاحی جوڑی پتھم نسنکا اور کوسل مینڈس نے پہلے وکٹ کیلئے ۳۲؍ رن جوڑے۔ مچل سینٹنر نے پانچویں اوور میں کوسل مینڈس (۱۰)کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلا دھچکا دیا۔ اس کے بعد۱۰؍ ویں اوور میں جیکب ڈفی کو پتھم نسنکا نے آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ پتھم نسنکا نے ۲۸؍گیندوں میں ۳؍ چوکوں اور ۲؍ سکسر کی مدد سے۳۷؍ رن بنائے۔ ۱۲؍ ویں اوور میں کامنڈو مینڈس(۱۰) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سری لنکا نے صرف۱۴؍ رن کے اضافے کے بعد اپنے۷؍ وکٹ گنوا دیئے۔ ۱۶؍ ویں اوور میں جیکب ڈفی نے کوسل پریرا کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو چوتھا دھچکا دیا۔ کوسل پریرا نے ۳۵؍ گیندوں میں ۴؍ چوکے اور دو سکسر لگاکر۴۸؍رن کی اننگز کھیلی۔ وینندو ہسرنگا (ایک)، مہیش تیکشنا(صفر)کو ڈفی نے آؤٹ کیا۔ چرتھ اسلنکا(۱۶)گیندوں پر۲۰؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اویشکا فرنانڈو (۵) اور میتیشا پتیرانہ (صفر) کو میٹ ہنری نے آؤٹ کیا۔ جیکری فاکس نے ۲۰؍ویں اوور میں بنورا فرنانڈو (تین) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم ۱۹ء۱؍اوورز میں ۱۴۱؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔