• Fri, 21 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چمپئن ٹرافی میں ہندوستان کی شاندار فتح

Updated: February 20, 2025, 10:09 PM IST | Dubai

محمد سمیع نے ۵؍وکٹ لئے۔ ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ۶؍وکٹ سے شکست دی۔ شبھمن گل نے سنچری بنائی

Shubman Gill. Photo:PTI
شبھمن گل۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 محمد سمیع  (۵؍ وکٹ) اور ہرشیت رانا (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے چمپئن  ٹرافی کے دوسرے میچ میں جمعرات کو بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو۴۹ء۴؍ اوور میں ۲۲۸؍رن کے اسکور تک محدود کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم نے ۴۶ء۳؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر ۲۳۱؍رن بناکر میچ ۶؍وکٹ سے جیت لیا۔ شبھمن گل نے ۱۰۱، روہت شرما نے ۴۱، وراٹ کوہلی  نے ۲۲، شریاس ایّر نے ۱۵، اکشر پٹیل نے ۸؍ اور کے ایل راہل نے ناٹ آؤٹ ۴۱؍رن بناکر ٹیم کی فتح میں اہم رول اداکیا۔ 
  جمعرات کو یہاں بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کےلئے  آنے والے بنگلہ دیش کا آغاز انتہائی خراب رہا اور۳۵؍رن  کے اسکور پر اس کے ۵؍وکٹ گر گئے۔ سومیا سرکار (صفر) اور کپتان نظم الحسن شانتو ( صفر)، مہدی حسن معراج (۵)، تنزید حسن (۲۵) اور مشفق الرحیم صفرپر  آؤٹ ہوئے۔ یہ پانچ بلے باز محمد سمیع، اکشر پٹیل اور ہرشیت رانا کی تیز گیند بازی کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔ ایسے بحران کے وقت محمد توحید ہردوئے اور ذاکر علی کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لئے ۱۳۵؍ رن کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔ محمد سمیع نے۴۳؍ویں اوور میں ذاکر علی(۶۸) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ہندوستانی بولنگ  اٹیک کے سامنے بنگلہ دیش کی حالت ایسی تھی کہ وہ ہوا میں معلق ہو جیسے تیسے کرکے۲۰۰؍رن  کا ہندسہ عبور کیا۔ اس کے بعد رشاد حسین (۱۸) کو ہرشیت رانا نے آؤٹ کیا۔ تنظیم حسن شکیب (صفر) محمد سمیع کا چوتھا شکار بنے۔ تسکین احمد (۳) کو بھی سمیع نے آؤٹ کیا۔  ۵۰؍ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہرشیت رانا نے  سنچری اسکور کرنے والے محمد توحید ہردوئے کو  آؤٹ کرکے  بنگلہ دیش کی اننگز۲۲۸؍رن  کے اسکور پر محدود کردی۔ محمد توحید ہردوئے نے ۱۱۸؍ گیندوں پر۱۰۰؍ رن کی اننگز کھیلی، ۶؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگائے۔ ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع نے ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہرشیت رانا نے ۳؍ وکٹ حاصل  کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK