• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایمرجنگ کپ میں ہندوستان اے کی شکست

Updated: October 26, 2024, 10:12 PM IST | New Delhi

ٹورنامنٹ میں افغانستان اے کی ٹیم نے ہندوستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ راسخ سلام نے ۳؍وکٹ لئے

Rasikh Salam.Photo:INN
راسخ سلام۔ (تصویر:آئی این این)

 افغانستان اے نے جمعہ کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا اے کو۲۰؍ رن سے شکست دے کر فائنل میں رسائی  کر لی ہے۔ ۲۰۷؍ رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی انڈیا اے کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ہندوستان کا پہلا وکٹ ابھیشیک شرما (۳) تیسرے اوور میں گرا۔ اس کے بعد تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں وقفے وقفے سے وکٹ گرتے رہے۔ ایک وقت ۱۲ء۴؍ اوور میں ہندوستان کے۱۰۰؍ کے اسکور پر ۵؍ وکٹ گر چکے تھے۔ کپتان تلک ورما۱۴، آیوش بدونی۳۱؍ اور نہال ودھیرا۲۰؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد رمندیپ سنگھ اور نشانت سندھو نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کیلئے ۶۸؍ رن کی شراکت ہوئی۔ نشانت سندھو بدقسمتی سے۱۸؍ویں اوور میں ۲۳؍رن  پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ رمندیپ سنگھ نے۳۴؍ گیندوں پر ۸؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر ۶۴؍رن  بنائے۔ انشول کمبوج ۲؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انڈیا اے ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر صرف۱۸۶؍ رن بنا سکی اور ۲۰؍ رن سے میچ ہار گئی۔افغانستان اے کی جانب سے عبدالرحمن اور اے ایم غضنفر نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ شرف الدین اشرف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل  افغانستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی افغانستان اے نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۴؍ وکٹ  پر۲۰۶؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔ صدیق اللہ اٹل نے۵۲؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور۴؍ چھکوں کی مدد سے۸۳؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ زبید اکبری نے ۴۱؍گیندوں پر۵؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے  ۶۴؍رن بنائے۔ کریم جنت ۲۰؍ گیندوں پر۴۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ محمد اسحاق۱۲؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے راسخ سلام نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ عاقب خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK