• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈیا اے نے انڈیا ڈی کو۱۸۶؍ رن سے شکست دی

Updated: September 16, 2024, 11:46 AM IST | Anantapur

تنوش کوٹیان (۴؍ وکٹ) اور شمس ملانی (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈیا اے نے دلیپ ٹرافی کے تیسرے میچ کے چوتھے دن اتوار کو انڈیا `ڈی کو۱۸۶؍ رن سے شکست دے دی۔

India A bowler Shams Malani. Photo: INN.
انڈیا اے کے گیندباز شمس ملانی۔ تصویر: آئی این این۔

تنوش کوٹیان (۴؍ وکٹ) اور شمس ملانی (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈیا اے نے دلیپ ٹرافی کے تیسرے میچ کے چوتھے دن اتوار کو انڈیا `ڈی کو۱۸۶؍ رن سے شکست دے دی۔ سنیچر کو اننت پور میں انڈیا `ڈی نے سنیچر کو ایک وکٹ پر۶۳؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا، اس دوران جب ٹیم کا اسکور۳۰؍ ​​اوور میں ۱۰۲؍ رن تھا تو یش دوبے (۳۷؍رن) بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد شمس ملانی نے دیو دت پڈیکل (ایک ) کو بولڈ کر کے انڈیا `ڈی کو تیسرا جھٹکا دیا۔ کپتان شریاس ایّر نے رنکو بھوئی کے ساتھ مل کر کچھ دیر اننگز کو سنبھالا لیکن ۴۷؍ویں اوور میں ملانی نے ایّر (۴۱؍رن) کو اپنا شکار بنا کر بڑھتی ہوئی شراکت کو توڑ دیا۔ سنجو سیمسن (۴۰؍رن) بھی ملانی کا شکار بنے۔ سارنش جین (۵؍رن) کو تنوش کوٹیان نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد تنوش کوٹیان نے رنکو بھوئی (۱۱۳؍رن) کو آؤٹ کرکے ہندوستان `ڈی کی امیدوں کو تباہ کردیا۔ سوربھ کمار(۲۲؍رن) اور ہرشیت رانا (۲۴؍رن) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انڈیا `اے کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا `ڈی ٹیم کو۸۲ء۲؍ اوورس میں ۳۰۱؍ رن پر سمیٹ دیا۔ انڈیا اے کی جانب سے تنوش کوٹیان نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ شمس ملانی نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ خلیل احمد اور ریان پراگ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پرتھم سنگھ (۱۲۲؍رن) اور تلک ورما (ناٹ آؤٹ۱۱۱؍رن ) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کی مدد سے انڈیا اے نے دلیپ ٹرافی میچ کے تیسرے دن سنیچر کو ۳؍ وکٹ پر۳۸۰؍ رن پر اننگز ڈکلیئر کرکے انڈیا `ڈی کو۴۸۸؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انڈیا ڈی نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر۶۳؍ رن بنا لئے تھے۔ انڈیا اے نے اپنی پہلی اننگز میں ۲۹۰؍ رن بنائے تھے جس کے جواب میں انڈیا ڈی پہلی اننگز میں دیو دت پڈیکل کے۹۲؍ رن کے باوجود ۱۸۳؍ رن پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ انڈیا اے کو پہلی اننگز میں ۱۰۷؍ رن کی برتری حاصل تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK