• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان اور سرلنکا کی خواتین ٹیموں کا معرکہ

Updated: July 28, 2024, 12:21 PM IST | Agency | Dambulla

ٹورنامنٹ میں کارکردگی کے لحاظ سے ہرمن پریت کور کی ٹیم کا پلڑا بھاری۔ ٹیم کی گیندباز اور بلے باز فارم میں ہیں ۔میزبان سری لنکا بھی میچ کیلئے تیار۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ایشیا کپ ٹی۲۰؍کے فائنل میں پہنچی ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی خواتین ٹیم اتوار کو میزبان سری لنکا کے خلاف میدان پر  اترے گی تو اس کا مقصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل ۸؍ویں بار اس باوقار ٹرافی کو گھر لانا ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے والی ہندوستانی ٹیم مسلسل فتح  کے ساتھ فائنل میں پہنچی ہے۔ ہرمن پریت کی فوج نے اب تک پاکستان کو ۷؍ وکٹ، یو اے ای کو۷۸؍ رن اور نیپال کو۸۲؍رن سے شکست دی ہے جب کہ سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کی خواتین نے بنگلہ دیش کو۱۰؍ وکٹ  سے شکست دی تھی۔
اسمرتی مندھانا اور شیفالی  ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو تیز آغاز فراہم کیا ہے، جب کہ دپتی شرما اور رینوکا سنگھ نے وقفے وقفے سے وکٹ لے کر مخالف ٹیم کی جیت  کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ دپتی نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ۹؍ وکٹ لئے ہیں جب کہ رینوکا کے کھاتے میں اب تک ۷؍ وکٹ آئے ہیں۔بیٹنگ میں کپتان ہرمن پریت کور اور جیمائمہ روڈریگیز کو اب تک زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کو اتوار کے میچ میں سری لنکا کے خلاف محتاط رہنا ہوگا۔ میزبان ٹیم ہونے کے ناطے اسے شائقین کی بے پناہ حمایت حاصل ہوگی جب کہ اپنے  دم پر  میچ جتانے والی چماری اٹاپٹو کا شاندار فارم ہندوستان کے لئے  خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔ سری لنکن کپتان نے موجودہ ٹورنامنٹ میں اب تک ۲۴۳؍ رن بنائے ہیں۔ ہندوستانی گیندباز ان کو جلد آؤٹ کرنا چاہیں گے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK