• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہند۔بنگلہ دیش یکروزہ میچ ٹائی، سیریز ڈرا

Updated: July 23, 2023, 11:23 AM IST | dhaka

تیسرے یکروزہ میں ہندوستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی خواتین یکروزہ سیریز ۱۔۱؍ سے برابر

A thrilling women`s third ODI between India and Bangladesh ended in a tie on Saturday.
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خواتین کا سنسنی خیز تیسرا ون ڈے سنیچر کو ٹائی پر ختم ہوا۔

 ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خواتین کا سنسنی خیز تیسرا ون ڈے سنیچر کو ٹائی پر ختم ہوا۔ بنگلہ  دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ۵۰؍ اوورس میں۴؍ وکٹ کے نقصان پر۲۲۵؍ رن بنائے۔ ہندوستانی ٹیم نے۴۱؍ اوورس میں ۴؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۹۱؍رن بنائے تھے لیکن نچلے آرڈر کی مایوس کن بلے بازی کی وجہ سے  پوری ٹیم ۴۹ء۳؍ اوور میں۲۲۵؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
 بنگلہ دیش کیلئے خواتین کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے فرغانہ حق نے۱۶۰؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں کی مدد سے۱۰۷؍ رن بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے  اسمرتی مندھانا اور ہرلین دیول نے نصف سنچریاں اسکور کیں  جبکہ ۶؍ دیگر بلے باز ڈبل  فیگرس کو بھی نہ چھو سکے۔اس ٹائی کے ساتھ ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے  درمیان ۳؍ میچوں کی خواتین کی ون ڈے سیریز بھی۱۔۱؍ سے برابر ہوگئی۔  ہندوستان نے اس سے قبل ٹی۲۰؍ سیریز۱۔۲؍ سے جیتی تھی۔
 ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مندھانا-ہرلین نے اوپنرس شیفالی  ورما اور یاستیکا بھاٹیا کے  ابتدائی وکٹوں کے بعد تیسرے  وکٹ کیلئے ۱۰۷؍ رن کی شراکت کی۔ مندھانا نے ۸۵؍ گیندوں پر۵؍چوکوں کی مدد سے ۵۹؍ رن بنائے جبکہ ہرلین نے۱۰۸؍ گیندوں پر۷۷؍ رن بنائے۔ کپتان ہرمن پریت کور بھی مندھانا اور ہرلین کے  وکٹوں کے درمیان آؤٹ ہوئی جس پر وہ خوش نہیں تھیں۔ ہرمن پریت (۱۴؍رن) کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا، حالانکہ غصے میں  لال ہرمن پریت نے میدان سے باہر جاتے ہوئے اشارہ دیا کہ گیند ان کے ہاتھ  سے لگی ہے۔
 ۴۱؍ اوورس میں۱۹۰/۴؍کے اسکور پر کھیلتے ہوئے ہندوستان آسانی  سے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا جب۴۲؍ ویں اوور کی دوسری گیند پر ہرلین رن آؤٹ  ہو گئیں۔ اس اوور میں دپتی شرما بھی رن آؤٹ ہوگئیں اور بنگلہ دیش نے اوور  بہ اوور مقابلے پر اپنا شکنجہ کسنا شروع کردیا۔ جب  ہندوستان کو۱۹؍ گیندوں پر۱۰؍ رن درکار تھے تو رابعہ خان نے امنجوت کور (۱۰؍رن) کو  ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اگلے اوور میں ناہیدہ اختر نے اسنیہ رانا اور دیویکا  ویدیا کی وکٹ لئے۔ میگھنا  سنگھ نے۴۹؍ویں اوور میں چوکا لگا کر ہندوستان کو امید دلائی۔ آخری اوور کی  پہلی ۲؍ گیندوں پر ہندوستان نے ۲؍ رن لے کر اسکور برابر کر دیا لیکن اوور کی تیسری  گیند پر میگھنا کے آؤٹ ہونے سے میچ ٹائی ہو گیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK