سنجو سیمسن کی سنچری۔ تلک ورما نے ۳۳؍رن بنائے۔ ٹیم انڈیا سیریز میں ۰۔۱؍ سے آگے
EPAPER
Updated: November 09, 2024, 9:56 PM IST | Durban
سنجو سیمسن کی سنچری۔ تلک ورما نے ۳۳؍رن بنائے۔ ٹیم انڈیا سیریز میں ۰۔۱؍ سے آگے
سنجو سیمسن (۱۰۷؍رن) اور تلک ورما (۳۳؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان نے جمعہ کو ورون چکرورتی اور روی بشنوئی کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں جنوبی افریقہ کو۶۱؍ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ۴؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ۲۰؍اوور میں ۸؍وکٹ پر ۲۰۲؍رن بنائے تھے۔
۲۰۳؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور۴۴؍رن کے اسکور تک اس کی ۳؍ وکٹ گر گئے۔ کپتان ایڈن مارکرم (۸؍ رن ) کو پہلے ہی اوور میں ارشدیپ سنگھ نے اپنا شکار بنایا۔ چوتھے اوور میں اویس خان نے ٹرسٹن اسٹبس (۱۱؍رن) کو سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ریان رکلیٹن (۲۱؍رن) کو ورون چکرورتی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد چکرورتی نے۱۲؍ویں اوور میں ہینرک کلاسن (۲۵؍رن) اور اسی اوور میں ڈیوڈ ملر (۱۸؍رن) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی کمر توڑ دی۔ روی بشنوئی نے۱۳؍ویں اوور میں پیٹرک کروگر (ایک رن) کو آؤٹ کیا۔ اسی اوور میں بشنوئی نے اینڈیل سمیلانے (۶؍رن) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے لگاتار ۲؍ اوورس میں جنوبی افریقہ کے ۴؍ وکٹ لے کر میچ کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ ۱۵؍ویں اوور میں بشنوئی نے مارکو جانسن (۱۲؍رن) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ سوریہ کمار یادو نے جیرالڈ کوٹزی (۲۳؍رن) کو رن آؤٹ کیا۔ اویس خان نے ۱۸؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر کیشو مہاراج (۵؍ رن) کو بولڈ کر کے جنوبی افریقہ کی اننگز۱۴۱؍رن کے اسکور پر سمیٹ دی۔ ہندوستان کی جانب سے ورون چکرورتی اور روی بشنوئی نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اویس خان نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔