• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان فائنل میں چین کو شکست دے کر پانچویں بار چمپئن بنا

Updated: September 18, 2024, 5:52 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے منگل کو ایک سنسنی خیز فائنل میں میزبان چین کو۰۔۱؍گول سے شکست دی۔

India Defeated China In The Final. Photo: INN
ہندوستان نے فائنل میں چین کو شکست دی۔ تصویر : آئی این این

ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے منگل کو ایک سنسنی خیز فائنل  میں میزبان چین کو۰۔۱؍گول  سے شکست دے کر ۵؍ویں بار ایشین ہاکی  چمپئن ٹرافی کا خطاب جیت لیا۔
 منگل کو یہاں کھیلے جانےوالے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے میزبان چین کو۰۔۱؍گول  سے شکست دی۔ ہندوستانی ٹیم کیلئے  جوگراج سنگھ نے چوتھے کوارٹر کے۵۱؍ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے جوگراج سنگھ کو پاس دیا جو چین کے گول پوسٹ کے بالکل قریب تھا اور انہوں نے بغیر کوئی غلطی کئے  اسے گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو چمپئن  بنا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناٹ آؤٹ رہی اور ٹرافی جیت لی۔
 اس سے قبل ہندوستان کو میچ کے۱۰؍ویں منٹ میں ایک کے بعد ایک دو پنالٹی کارنر ملے لیکن ہندوستانی ٹیم ان کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ جس میں چین کو آخری لمحات میں پنالٹی کارنر ملا تاہم وہ گول کرنے میں ناکام رہا۔
  دوسرے کوارٹر میں چینی ٹیم نے ہندوستان کو سخت مقابلہ دیا۔ ہندوستانی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع ملے لیکن چینی ڈیفینڈرس نے ہندوستانی حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد تیسرا کوارٹر بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ تیسرے کوارٹر میں چینی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے کچھ مواقع پیدا کئے  لیکن وہ ہندوستانی دفاعی چکرویو کو توڑنے میں ناکام رہی۔
 چوتھے کوارٹر میں جوگراج نے۵۱؍ویں منٹ میں گول کر کے ہندوستان کو۰۔۱؍گول کی برتری دلائی۔ یہ برتری فیصلہ کن رہی اور ہندوستان نے چین کو۰۔۱؍گول  سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی کوریا کو۲۔۵؍گول  سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔قابل ذکر ہے کہ پہلے لیگ میچ میں ہندوستان نے میزبان ٹیم کو ۰۔۳؍گول  سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK