ہندوستان کے گوکیش ڈوما راجو نے شطرنج کا عالمی مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ وہ دنیاکے سب سے کم عمر شطرنج کے عالمی چیمپئن بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 9:57 PM IST | Inquilab News Network
ہندوستان کے گوکیش ڈوما راجو نے شطرنج کا عالمی مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ وہ دنیاکے سب سے کم عمر شطرنج کے عالمی چیمپئن بن گئے ہیں۔
ہندوستان کے ۱۸؍سالہ گوکیش ڈوماراجو نے چین کے موجودہ چیمپیئن ڈنگ لیرین کو شکست دے کر اب تک کے سب سے کم عمر کلاسیکل شطرنج کے عالمی چیمپئن کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔گوکیش نے ۱۴؍ گیم کے اس مقابلے کے آخری کلاسیکل ٹائم کنٹرول گیم کو جیتنے کے بعد لیرین کے ۵ء۶؍کے مقابلے میں مطلوبہ ۵ء۷؍پوائنٹس حاصل کیےجبکہ زیادہ تر وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یہ کھیل ڈرا کی طرف بڑھ رہا ہے۔
جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، گوکیش نے کہا، ’’میں گزشتہ ۱۰؍سالوں سے اس لمحے کا خواب دیکھ رہا تھا۔ خوشی ہے کہ میں نے اس خواب کو پورا کیا۔ میں تھوڑا جذباتی ہو گیا کیونکہ مجھے جیتنے کی امید نہیں تھی۔ لیکن پھر مجھے آگے بڑھنے کا موقع ملا۔‘‘
گوکیش لیجنڈری وشواناتھن آنند کے بعد عالمی خطاب جیتنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔ پانچ بار عالمی چیمپئن رہنے والے آنند نے آخری بار ۲۰۱۲ءمیں خطاب جیتا تھا۔