• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کو سراج کو قبل از وقت جشن منانے سے روکنا چاہیے: مارک ٹیلر

Updated: December 11, 2024, 2:17 PM IST | Agency | Adelaide

آسٹریلیا کے سابق کپتا ن نے کہا کہ میرے خیال میں ان کی یہ عادت ان کے اور کھیل کے لیے اچھی نہیں ہے اس سے انہیں بھی نقصان ہوگا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر کا خیال ہے کہ محمد سراج میں امپائر کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر وقت سے پہلے وکٹ لینے کا جشن منانے کا جذبہ  ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم میں ان کے  سینئر ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر فاسٹ بولر کا تعاون کریں۔ ٹیلر نے کہا کہ جب سراج کو لگتا ہے کہ انہوں نے بلے باز کو آؤٹ کر دیا ہے تو وہ امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی جشن منانے کے لیے اپنے ساتھیوں کی طرف بھاگتے ہیں۔ٹیلر نے کہاکہ  `جہاں تک محمد سراج کا تعلق ہے، میں چاہوں گا کہ ان کے سینئر ساتھی ان سے بات کریں۔ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کیا ہوا اس کے بارے میں اتنا نہیں، لیکن ان سے اس حقیقت کے بارے میں بات کی جانی چاہئے کہ جب وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے بلے باز کو آؤٹ کر دیا ہے تو وہ امپائر کا فیصلہ دیکھنے کے لیے نہیں مڑتے اور جشن منانا شروع کر دیتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ان کے اور کھیل کے لیے اچھا نہیں ہے۔خیال رہے کہ ایڈیلیڈ میں گلابی گیند سے کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہیڈ سے مختصر بحث کے بعد سراج موضوع بحث بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا نے یہ میچ۱۰؍ وکٹ سے جیت کر ۵؍ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی۔ اس کے لیے سراج پر میچ فیس کا ۲۰؍ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ سابق آسٹریلوی بلے باز سائمن کیٹچ کا ماننا ہے کہ سراج کا دماغ کچھ عرصے تک کام نہیں کرسکا اور بعد میں ہندوستانی فاسٹ بولر نے پچھتاوا کیا۔  

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے شائقین میں جوش
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن کی ٹکٹ فروخت ہو گئیں۔ یہ باوقار بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں شائقین کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔۵؍میچوں کی سیریز۱۔۱؍ سے برابر کرنے کے چند دن بعد ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔دونوں حریف ٹیمیں ہفتہ کو برسبین میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے بعد ۲۶؍ دسمبر کوباکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے ایم سی جی جائیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK