• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشین پیرا گیمز میں ہندوستان تمغوں کی سنچری سے ایک قدم دور

Updated: October 27, 2023, 10:06 PM IST | Hangzhou

چین میں جاری چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو۷؍سونے سمیت ۱۷؍ تمغے جیتے

Medal Winners. Photo:PTI

چین میں جاری چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو۷؍سونے سمیت ۱۷؍ تمغے جیتے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان کھیلوں میں تمغوں کی سنچری کے قریب پہنچ گیا ہے۔جمعہ کو یہاں منعقد ہونے والے مقابلوں میں  پرمود بھگت نے مردوں کے سنگلز ایس ایل۳؍  بیڈمنٹن ایونٹ میں طلائی اور نتیشنک نے ناقابل یقین مہارت اور اٹل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے فخر کے ساتھ مردوں کے سنگلز ایس ایل۳؍  میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہیں بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز ایس یو۵؍  زمرے میں تھلاسمتی نے تمغہ جیتا۔ اس نے چین کی کیکسیا یانگ کو۰۔۲؍ سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ بیڈمنٹن میں، سوہاس یتھیراج نے مردوں کے سنگلز ایس ایل-۴؍زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے ملائیشیا کے محمد امین کے خلاف۱۔۲؍ کے اسکور کے ساتھ یہ تمغہ جیتا۔
شیتل دیوی نے خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ اوپن ایونٹ میں سنگاپور کی علیم نور صیحیدہ کوشکست دے کر تمغہ جیتا۔ ایک اور میچ میں، تیر انداز راکیش کمار نے مردوں کے انفرادی کمپاؤنڈ تیر اندازی ایونٹ میں ایران کے علی سینا منشائی زادہ کے خلاف قریبی مقابلے میں شاندار چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اس کے علاوہ دھرمراج سولیراج نے مردوں کے لانگ جمپ-ٹی۶۴؍ایونٹ  میں طلائی تمغہ جیتا۔ سویاش جادھو نے مردوں کے۵۰؍ میٹر بٹر فلائی- ایس۷؍مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ لکشمی نے خواتین کے ڈسکس تھرو ایونٹ ایف۳۷/۳۸؍ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ کرشنا ناگر نے مردوں کے سنگلز ایس ایچ۶؍ مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ رمن شرما نے مردوں کے۱۵۰۰؍ میٹر ٹی۳۸؍ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ لکشیت کو مردوں کے جیولین تھروایف۵۴؍ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ ملا۔ پردیپ کمار نے مردوں کے جیولن تھروایف ۵۴؍ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے جمعہ کو ایشین پیرا گیمز میں ۲۵؍ طلائی،۲۹؍ چاندی اور ۴۵؍ کانسہ سمیت کل۹۹؍ تمغے جیتے ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK