• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اولمپکس کی میزبانی کیلئے تیار ہے: شاہ

Updated: February 15, 2025, 1:23 PM IST | Agency | Nainital

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں کھیلوں کے تئیں ماحول بدل دیا ہے اور ملک میں کھیلوں کی سہولیات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔

Amit Shah attended the closing ceremony of the National Games. Photo: PTI
امیت شاہ نے قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ تصویر: پی ٹی آئی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں کھیلوں کے تئیں ماحول بدل دیا ہے اور ملک میں کھیلوں کی سہولیات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ۲۰۳۶ء میں اولمپکس کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ ہندوستان نے اپنا دعویٰ بھی پیش کردیا ہے۔
   شاہ نے یہ بات جمعہ کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں۳۸؍ویں قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پورے ملک کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں جیت یا ہار کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ جیت اور ہار سے مایوس نہ ہونے کا جذبہ ہی کھیل کا اصل پیغام ہوتا ہے۔
 انٹرنیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اختتامی تقریب کا آغاز نیشنل اولمپک اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا کے کھیلوں کے اختتام کے رسمی اعلان کے ساتھ ہوا۔ کھیلوں کا جھنڈا احترام کے ساتھ نیچے کرنے کے بعد شاہ نے کہا کہ  وزیراعظم  کے آنے کے بعد ملک میں کھیلوں کے ماحول میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور میں انہوں نے `کھیلو گجرات  شروع کیا، جسے انہوں نے `کھیلو انڈیا  تک پہنچانے کا کام کیا۔
 مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مشہور کھلاڑی ملکھا سنگھ نے کہا تھا، ’’اس طرح دوڑیں کہ آپ کو پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا پڑے اور تمغہ لے کر واپس آؤ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دیو بھومی محض قومی کھیلوں کے انعقاد سے کھیلوں کی سرزمین نہیں بن گئی بلکہ اس کے پیچھے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی  کا عزم اور کوششیں ہیں۔ انہوں نے ہر ضلع میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا، جس کی وجہ سے اتراکھنڈ نے نیشنل گیمز میں۲۱؍ویں پوزیشن سے چھلانگ لگا کر۷؍ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔ جدید کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، بہترین کوچنگ کی سہولیات، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور شفاف انتخاب کے عمل نے اچھے کھلاڑیوں کو پیدا کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK