• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میں بارش کا رخنہ

Updated: December 15, 2024, 12:33 PM IST | Agency | Brisbane

آسٹریلیا نے گابا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بغیرنقصان کے ۲۸؍رن بنائے۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

Rain can be seen at the Gabba Stadium in Brisbane. Photo: INN
برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں بار ش کا منظر دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان آسٹریلیا کے برسبین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن مسلسل بارش نے کھیل میں رخنہ ڈالا اور سنیچر کو خراب موسم کی وجہ سے صرف ۱۳ء۲؍اوور ہی پھینکے جاسکے۔ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان  کو بیٹنگ کے لیے بھیجا۔ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ (۴۷؍ گیندوں پر۱۹؍ رن) اور ناتھن میک سوینی ( ۳۳؍گیندوں پر۴؍ رن) کی بدولت بغیر کسی نقصان کے۲۸؍ رن  بنائے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے پہلے گیندبازی کے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موسم ابر آلود تھا اور پچ گھاس اور نرم تھی۔ روہت نے کہاکہ ’’ہم حالات کا بہترین استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک بڑا کھیل ہے اور ہم اہم لمحات کو کیپچر کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ہندوستان نے رویندر جڈیجا اور آکاش دیپ کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے جس میں روی چندرن اشون اور ہرشیت رانا کی جگہ دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔‘‘
  آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس ہارنے کے بعد اعتراف کیا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ کمنس نے کہاکہ ’’یہ اب تک ایک زبردست سیریز رہی ہے۔ ایڈیلیڈ میں جلدی ختم ہونے سے ہمیں یہاں جمنے کا موقع ملا۔ ہم نے ایک تبدیلی کے ساتھ اسکاٹ بولینڈ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔‘‘
  ہندوستانی تیز گیند بازوں نے اچھی شروعات کی۔ محمد سراج اور آکاش دیپ نے آسٹریلیائی اوپنرس کو رن بنانے سے مکمل طور پر روکے رکھا۔ سراج کو موومنٹ مل رہی تھی جس کی وجہ سے خواجہ کے لیے بیٹنگ کرنے میں مشکل ہوئی جبکہ آکاش نے اپنے۳ء۲؍ اوورس میں صرف ۲؍ رن  دیئے۔ تاہم موسم کی خرابی کے باعث کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل ہی موسلادھار بارش شروع ہوگئی جس کے باعث کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنا پڑا۔ گراؤنڈ کے بہترین نکاسی آب کے نظام کے باوجود، شدید بارش نے گراؤنڈ کو بھیگو کر رکھ دیا، جس سے کھیل دوبارہ شروع ہونے کی امیدیں ختم ہو گئیں۔

 ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیاکی خواتین کو دھچکا
آسٹریلیاکی خواتین کرکٹ ٹیم موجودہ عالمی چمپئن  نیوزی لینڈ کے خلاف ۳؍ میچوں کی سیریز میں اپنے اسٹار اسپنر سوفی مولینکس کے بغیر کھیلے گی۔  آسٹریلیائی اسپنر مولینکس گھٹنے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز چمپئن  شپ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئی ہیں۔ یہ آل راؤنڈر پورے موسم گرما میں گھٹنے کے مسائل سے نبرد آزما رہی تھی۔ اس نے ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کی۰۔۳؍ کی سیریز کے آخری دو میچ کھیلے تھے۔ آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق مولینکس کی غیر موجودگی میں ان کی جگہ آل راؤنڈر ہیتھر گراہم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم میں الیسا ہیلی (کپتان)، تہلیا میک گرا، ڈارسی براؤن، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ، الانا کنگ، فوبی لیچ فیلڈ، سوفی مولینکس، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا ویرہم شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK