انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ میں ۴۳۴؍ رن کی شرمناک شکست کے صدمے سے جلد ہی سنبھل جائے گی اور سیریز کا چوتھا میچ جیتنے کے ارادے سے رانچی میں اترے گی۔
EPAPER
Updated: February 20, 2024, 10:52 AM IST | Agency | Rajkot
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ میں ۴۳۴؍ رن کی شرمناک شکست کے صدمے سے جلد ہی سنبھل جائے گی اور سیریز کا چوتھا میچ جیتنے کے ارادے سے رانچی میں اترے گی۔
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ میں ۴۳۴؍ رن کی شرمناک شکست کے صدمے سے جلد ہی سنبھل جائے گی اور سیریز کا چوتھا میچ جیتنے کے ارادے سے رانچی میں اترے گی۔ ان کی اور ان کی ٹیم پر ہونے والی تنقید پر اسٹوکس نے کہا کہ ہمیں شکست کی مایوسی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انگریزی اخبار نے پہلی اننگز میں روٹ کی جانب سے کھیلے گئے شاٹ کو انگلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے خراب شاٹ قرار دیا ہے۔ اسٹوکس بھی پہلی اننگز میں رویندر جڈیجا کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ۴۱؍ کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ اسٹوکس نے کہاکہ ’’ہر کسی کے پاس کسی نہ کسی چیز کے بارے میں اپنی رائے ہوتی ہے لیکن حقیقت میں ڈریسنگ روم کے اندر کھلاڑیوں کے خیالات ہی ہمارے لئے معنی رکھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ نتائج ہمیشہ آپ کے حق میں نہیں آتے لیکن ہمارے پاس اب بھی یہ سیریز۲۔ ۳؍ سے جیتنے کا موقع ہے۔ ہم اگلے میچ میں جانے سے پہلے اس شکست کی مایوسی کو یہاں چھوڑ دیں گے۔ ‘‘ اسٹوکس نے کہاکہ ’’اگر آپ دیکھیں گے کہ تیسرے دن کی صورتحال میں، ہمیں میچ جیتنے کیلئے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ دن کے آخر میں ہماری بالنگ آئے لیکن وہ پہلے آ گئی۔ ‘‘انہوں نے انگلینڈ کے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بین ڈکٹ اور ہندوستانی اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال کی بھی تعریف کی۔