• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان سوریہ کمار اورگوتم گمبھیر کے نئے دور میں ٹی ۲۰؍ میں دبدبہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا

Updated: July 27, 2024, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai

گوتم گمبھیر اور سوریہ کمار یادو کی نئی مقرر کردہ کوچ اور کپتان کی جوڑی کے ساتھ، ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف سنیچر سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی سیریزمیں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Surya Kumar Yadav and Charith Asalanka. Photo: PTI
سوریہ کمار یادو اور چرتھ اسالنکا۔ تصویر :پی ٹی آئی

گوتم گمبھیر اور سوریہ کمار یادو کی نئی مقرر کردہ کوچ اور کپتان کی جوڑی کے ساتھ، ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف سنیچر سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی سیریزمیں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ ورلڈ کپ جیتنے والے گمبھیر ہیڈ کوچ کے طور پر جب کہ ٹی ۲۰؍ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک سوریہ کمار کھیل کے اس مختصر فارمیٹ میں کپتان کی حیثیت سے اپنی نئی اننگز کا آغاز کریں گے۔ 
 گمبھیر آئی پی ایل میں بحیثیت کپتان اور مینٹور بہت کامیاب رہے ہیں۔ وہ راہل دراوڑ کی جگہ لیں گے۔ دراوڑ کی رہنمائی میں ہندوستان نے آئی سی سی مقابلوں کے تینوں فارمیٹس کے فائنل میں جگہ بنائی اور گمبھیر کو اب ان کامیابیوں کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوگا۔ سوریہ کمار کو کپتان بنانا قدرے حیران کن فیصلہ تھا کیونکہ روہت شرما کے ٹی ۲۰؍انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہاردک پانڈیا کو اس عہدے کا اہم دعویدار سمجھا جاتا تھا۔ سلیکشن کمیٹی نے سوریہ کمار کے بحیثیت کپتان کم تجربے کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی کمان سونپ دی۔ اگلا ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۶ء میں ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ سلیکٹرس کے پاس ٹیم کو تیار کرنے کیلئے ابھی کافی وقت ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں یہ تبدیلی گزشتہ ماہ ورلڈ کپ جیتنے اور ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ سے روہت، وراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجا کے ریٹائرمنٹ کے بعد آئی ہے۔ جب ہندوستانی ٹیم تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے، محدود اوورس کی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل شاید اسے اپنی جگہ مضبوط کرنے کے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نہ صرف وہ بلکہ یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ اور یہاں تک کہ ریان پراگ بھی ایسا ہی کرنا چاہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK