Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ۷؍ تمغے اپنے نام کئے

Updated: April 23, 2025, 4:59 PM IST

ہندوستانی نشانہ بازوں نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں دو طلائی، چار چاندی اور ایک کانسہ کے تمغے سمیت کل ۷؍ تمغے جیتے ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی نشانہ بازوں نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں دو طلائی، چار چاندی اور ایک کانسہ کے تمغے سمیت کل ۷؍ تمغے جیتے ہیں۔ ہندوستانی نشانہ باز سمرن پریت کور برار نے خواتین کے۲۵؍ میٹر پسٹل مقابلے میں چاندی کے ساتھ اپنا پہلا سینئر بین الاقوامی تمغہ جیتا جب کہ پیرس اولمپکس میں ڈبل تمغہ جیتنے والی منو بھاکر پیر کو ٹورنامنٹ میں ۲۲؍ ہٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں اورمیڈل سے محروم رہ گئیں۔ 
شوٹنگ فائنل میں سمرن پریت۳۳؍ ہٹ کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ چین کی سن یوجی نے۳۴؍ ہٹس کے ساتھ طلائی اور یاؤکیانشن نے ۲۹؍ ہٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ منو بھاکر ۵۸۵؍کے اسکور کے ساتھ کوالیفکیشن میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ سمرن پریت نے۵۸۰؍ کے ساتھ پانچواں اور ایشا سنگھ نے۵۷۵؍ کے ساتھ آٹھواں مقام حاصل کیا جبکہ ایشا سنگھ۱۷؍ ہٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہیں۔ 
سوربھ چودھری/سروچی سنگھ نے۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم نے طلائی، سروچی سنگھ خواتین کے۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل میں طلائی، منو بھکر نے خواتین کے۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل میں چاندی، سمرن پریت کور نے خواتین کے۲۵؍ میٹر پسٹل میں چاندی، رودراکش پاٹل/آریہ بورسے نے۱۰؍ میٹر ایئررائفل مکسڈ ٹیم نے چاندی، ارجن بابوتا نے مینز۱۰؍ میٹر ایئر رائفل میں چاندی اور سوربھ چودھری نے مینز۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ہندوستان نے دو طلائی، چار چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تمغوں کی تعداد میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ میں چین پہلے اور امریکہ دوسرے نمبر پر رہا۔ قابل ذکر ہے کہ ارجنٹائنا کے بیونس آئرس میں منعقدہ پہلے ورلڈ کپ میں ہندوستان نے ۸؍ تمغے جیتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK