• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کا خواتین انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ پر قبضہ

Updated: December 23, 2024, 11:26 AM IST | Kuala Lumpur

ہندوستانی خواتین کی انڈر۱۹؍ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ۴۱؍ رن سے شکست دی۔

India`s women`s team wins the U-19 Asia Cup. Photo: INN.
انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ کی فاتح ہندوستان کی خواتین ٹیم۔ تصویر: آئی این این۔

جی ترشا (۵۲؍رن) کی نصف سنچری اننگز کے بعد ہندوستانی خواتین ٹیم نے اتوار کو ایوشی شکلا (۳؍ وکٹ)، پارونیکا سسودیا اور سونم یادو (۲۔ ۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈر۱۹؍ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو۴۱؍ رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی ۱۹؍ ٹیم نے چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ ہندوستان کے۱۱۷؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس نے۲۴؍ رن پر ۲؍ وکٹ گنوا دیئے۔ مسمت آیوا صفر اور سمیہ اختر ۸؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ بنگلہ دیش کی بلے باز ہندوستانی بولنگ اٹیک کے خلاف پست نظر آئیں۔ فہمیدہ چھویا ۱۸؍رن اور زویریہ فردوس ۲۲؍رن کے علاوہ بنگلہ دیش کی طرف سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو۱۸ء۳؍ اوورس میں ۷۶؍ رن پر سمیٹ کر میچ ۴۱؍ رن سے جیت لیا۔ ہندوستان کی جانب سے ایوشی شکلا نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ پرونیکا سسودیا اور سونم یادو کو ۲۔ ۲؍ وکٹ ملیں۔ وی جے جوشیتا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اتوار کو بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، ہندوستانی خواتین ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے ۶۶؍رن کے اسکور تک ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ جی کمالینی ۵، سانیکا چالکے صفر کو فرزانہ یاسمین نے آؤٹ کیا۔ کپتان نکی پرساد (۱۲؍رن) کو۱۲؍ویں اوور میں حبیبہ اسلام نے بولڈ کر دیا۔ متھیلا ونود نے۱۲؍ گیندوں پر۲؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۱۷؍ رن بنائے۔ جی ترشا نے ۴۷؍ گیندوں پر۵۲؍ رن کی اننگز کھیلی، جس میں ۵؍ چوکے اور ۲؍ چھکے شامل تھے۔ ایوشی شکلا ۱۰؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۱۱۷؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK