• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یکروزہ اور ٹی۔۲۰؍ سیریزکیلئے ہندوستان کی خاتون ٹیم کا اعلان

Updated: December 26, 2023, 11:24 AM IST | Agency | New Delhi

آسٹریلیا کیخلاف ۳۔۳؍میچوں کی سیریز کےلئے صاعقہ اسحاق پہلی بار ٹیم میں شامل۔

Saika Ishaque.Photo: INN
صاعقہ اسحاق۔ تصویر : آئی این این

صاعقہ اسحاق، شرینکا پاٹل، منت کشیپ اور ٹیٹاس سادھو کو آسٹریلیا کے خلاف ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے پہلی بارہندوستانی خواتین ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سلیکٹروں نے سائکا اسحاق، شرینکا پاٹل، منت کشیپ اور تیتاس سدھو کو آسٹریلیا کے خلاف ۲۸؍ دسمبر سے ممبئی میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے ہندوستانی خواتین کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ رینوکا سنگھ اور ریچا گھوش بھی جولائی میں بنگلہ دیش کے دورے سے محروم ہونے کے بعد یکروزہ ٹیم میں واپس آگئی ہیں۔
ہندوستانی خواتین ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ۳؍ ون ڈے اور ۳؍ ٹی ۔۲۰؍ انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے میچ ۲۸؍دسمبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہرمن پریت کور کو دونوں ٹیموں کی کپتان بنایا گیا ہے جبکہ اسمرتی مندھانا نائب کپتان ہوں گی۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے حال ہی میں اپنے گھر پر انگلینڈ کیخلاف سیریز ہارنے کے باوجود آسٹریلیا میں ہونے والے ۳؍ ٹی۔۲۰؍بین الاقوامی میچوں کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ون ڈے ٹیم میں تبدیلیاں بنیادی طور پر بولنگ اٹیک اور آل راؤنڈر کی سطح پر کی گئی ہیں ۔ پریا پونیا، دیویکا ویدیا، انجلی سروانی، بی انوشا، میگھنا سنگھ، راشی کنوجیا اور مونیکا پٹیل کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ تمام ون ڈے میچ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ٹی۔۲۰؍ میچ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 
یکروزہ اور اور ٹی۔۲۰؍ٹیمیں درج ذیل ہیں 
 ون ڈے ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، جمائمہ روڈریگس، شفالی ورما، دیپتی شرما، شرینکا پاٹل، منت کشیپ، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، امن جوت کور، صاعقہ اسحاق، رینوکا سنگھ، ٹھاکر، ٹیٹاس سادھو، پوجا وستراکر، اسنیہ رانا اور ہرلین دیول۔
ٹی۔۲۰؍ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، جمیما روڈریگس، شفالی ورما، دیپتی شرما، شرینکا پاٹل، منت کشیپ، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، امن جوت کور، صاعقہ اسحاق، رینوکا سنگھ ٹھاکر، ٹیٹاس سادھو، پوجا وستراکر، کنیکا آہوجا اور منو منی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK