ہانگزو اولمپک سینٹر میں سورو گھوشال، مہیش مانگاؤنکر اور ابھے سنگھ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو۱۔۲؍ سے ہرا کر ہندوستان کو فاتح بنایا۔
EPAPER
Updated: October 01, 2023, 12:30 PM IST | Agency | Hangzhou
ہانگزو اولمپک سینٹر میں سورو گھوشال، مہیش مانگاؤنکر اور ابھے سنگھ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو۱۔۲؍ سے ہرا کر ہندوستان کو فاتح بنایا۔
ایشین گیمز میں ہندوستانی مرد اسکواش ٹیم نے سنیچر کو خطابی مقابلے میں پاکستان کو ۱۔۲؍ سے ہراکرگولڈ میڈل اپنی جھولی میں ڈال لیا۔
ہانگزو اولمپک سینٹر میں سورو گھوشال، مہیش مانگاؤنکر اور ابھے سنگھ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو۱۔۲؍ سے ہرا کر ہندوستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے اقبال ناصر نے ہندوستان کے مہیش مانگاونکر کو۰۔۳؍ (۸۔۱۱، ۳۔۱۱، ۲۔۱۱) سے ہرا کر مقابلے کی شروعات کی لیکن اگلے ہی مقابلے میں ہندوستانی کھلاڑی سورو گھوشال نے محمد عاصم خان کو۰۔۳؍ (۵۔۱۱، ۱۔۱۱، ۳۔۱۱)سے ہرا کر ہندوستان کو برابری دلائی۔
آخری مقابلے میں ابھے سنگھ اور زمان نور کے درمیان کافی دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا آخر میں ہندوستانی کھلاڑی نے پاکستانی اسکواش کھلاڑی کو۲۔۳ (۷۔۱۱، ۱۱۔۹، ۱۱۔۸، ۹۔۱۱، ۱۰۔۱۲) سے ہراکر یہ مقابلہ ہندوستان کے حق میں کر دیا۔ ہندوستانی اسکواش کھلاڑی یکم اکتوبر سے سنگلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ۲۰۱۰ء کے ایشین گیمز میں مردوں کے ایونٹ کو شامل کیا گیا تھا اور تب سے ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے اس ملٹی اسپورٹ ایونٹ کے ہر ایڈیشن میں تمغے جیتے ہیں ۔ ہندوستان نے اس ایونٹ میں اس سے پہلے اپنا پہلاگولڈ میڈل جیتا تھا، جسے انچیون۲۰۱۴ء میں حاصل کیاتھا۔ کامیابی کے بعد ہندوستان کے اسٹاراسکواش کھلاڑی سورو گھوشال نے کہاکہ ہم نے اپنے حریف کو ہر قدم پر روکنے کی کوشش کی اور اسے زیادہ مواقع فراہم نہیں کئے ۔ ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے سبھی کا دل جیت لیا۔