• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیرس اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی تمغے جیتنے کیلئے پُرعزم

Updated: July 27, 2024, 11:58 AM IST | Inquilab Desk | Paris

بیڈمنٹن میں ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی و ی سندھو تیسری مرتبہ میڈل جیتنے کیلئے کورٹ پر اتریں گی۔ بالاجی کے ساتھ بوپنا آخری بار اولمپکس میں شرکت کریں گے۔ ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

The Paris Olympics officially started on Friday. Ahead of its inauguration, Indian players, athletes and coaches were on their way to attend the event on the Seine River. He was dressed in traditional attire. Photo: INN
پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز جمعہ سے ہوگیا تھا ۔ اس کے افتتاح سے قبل ہندوستان کے کھلاڑی، ایتھلیٹ اور کوچ دریائے سین پر ہونے والی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ انہوں نے روایتی لباس زیب تن کیا تھا۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کھلاڑی اور ایتھلیٹ پیرس میں اولمپکس کی آزمائش کیلئے تیار ہیں۔ سنیچر سے باقاعدہ شروع ہونے والے اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی تمغہ جیتنے کے ارادے سے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں اور انہیں امید ہےکہ وہ اس بار ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے میں زیادہ تمغہ جیتیں گے۔ پچھلے اولمپکس میں ہندوستانی دستہ نے ۷؍میڈلس پر قبضہ کیا تھا جس میں جیولن تھرور نیرج چوپڑا کا تاریخی گولڈ میڈل بھی شامل تھا۔ 
 سنیچر کو ہندوستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے جن میں سب سے اہم ۲؍مرتبہ کی اولمپکس میڈلسٹ شٹلر پی وی سندھو کا نام قابل ذکر ہے۔ وہ سنیچر سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی بیڈمنٹن میں ہندوستان کی اسٹار ڈبلز جوڑی چراغ شیٹی اور ساتوک سائیراج بھی گولڈ میڈل جیتنے کے ارادے سے کھیلیں گے۔ 
 ٹینس کے مقابلے میں تجربہ کار کھلاڑی روہن بوپنا آخری بار اولمپکس میں شرکت کررہے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس بار میڈل جیتیں تاکہ اپنے کریئر کا کامیابی کے ساتھ اختتام کر سکیں۔ سنیچر کو ہی ہندوستان کی ہاکی ٹیم بھی مہم کا آغاز کرے گی۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کیلئے میدان پر اترے گی۔ ہاکی ٹیم اس بار تمغہ جیتنے کیلئے پُرعزم ہے۔ اولمپکس میں دن گزرنے کے ساتھ ہی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ 


شٹلرس تمغے کیلئے کھیلیں گے  
ساتوک سائیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی اسٹار ہندوستانی جوڑی سنیچر سے شروع ہونے والے اولمپکس میں مردوں کے ڈبلز بیڈمنٹن مقابلے میں طلائی تمغہ کے مضبوط دعویدار کی حیثیت سے آغاز کرے گی جبکہ پی وی سندھو مسلسل تیسرا طلائی تمغہ جیتنے کی کوشش کریں گی۔ وہ تمغہ جیت کر ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں اپنا نام سنہری الفاظ میں لکھواناچاہیں گی۔ سندھو نے پچھلے ۲؍ اولمپک گیمز میں چاندی اور کانسہ کے تمغے جیتے تھے اور انہیں پیرس میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کیلئے بڑے مقابلوں میں کھیلنے کے اپنے تجربے کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جہاں تک ساتوک اور چراغ کا تعلق ہے، پیرس ان کیلئے اچھا رہا ہے۔ انہوں نے اس سال فرنچ اوپن میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔ 


سمیت ناگل کو مشکل ڈرا ملا  
ہندوستانی ٹینس اسٹار سمیت ناگل پیرس اولمپکس میں ایک چیلنجنگ آغاز کیلئے تیار ہیں کیونکہ انہیں رولاں گیرو کے کلے کورٹس پر مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں مقامی کھلاری کار کورینٹن ماؤٹ کا سامنا کرنا ہے۔ حالانکہ ان کیلئے یہ ڈرا آسان نہیں ہے۔ مردوں کے ڈبلز میں ہندوستان کے ر روہن بوپنا اور این سری رام بالاجی کی تجربہ کار جوڑی کو ابتدائی راؤنڈ میں فیبین ریبول اور ایڈورڈ راجر ویسلن کی فرانسیسی ٹیم کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا۔ ناگل کیلئے یہ ایک مشکل میچ ہو سکتا ہے کیونکہ ان کا ۲۵؍ سالہ حریف فرنچ اوپن میں اپنے گھریلو ہجوم کے سامنے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گیا تھا۔ انہوں نے چوتھے راؤنڈ میں اپنی مہم ختم کرنے سے پہلے عالمی نمبر وَن یانک سنر کے خلاف ایک سیٹ جیتا لیکن جو چیز ناگل کو امید دلائے گی وہ ان کی ہمت اور عز م ہوگا۔ 
وجیندر کو خاتون باکسرس سے امید 
ہندوستان کے واحد اولمپک تمغہ جیتنے والے مرد باکسر وجیندر سنگھ کا خیال ہے کہ پیرس اولمپکس میں ملک کے تمغے کے امکانات خواتین باکسرس کی کارکردگی پر منحصر ہوں گے اور امید ہے کہ نکہت زرین کی قیادت والی ٹیم کم از کم ۲؍ پوڈیم پوزیشن حاصل کرے گی۔ زرین (۵۰؍ کلوگرام)، پریتی پوار (۵۴؍ کلوگرام)، جیسمین لمبوریا (۵۷؍ کلوگرام) اور ٹوکیو اولمپکس کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین (۷۵؍ کلوگرام) ہندوستانی خواتین ٹیم میں شامل ہیں جبکہ امیت پنگھل (۵۱؍کلوگرام) اور پہلی بار شرکت کرنے والے نشانت دیو (۷۱؍کلوگرام) ۲؍ کھلاڑی ہیں۔ ۳۸؍سالہ وجیندر نے کہا کہ وہ خواتین باکسروں سے اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہاکہ `میں مرد باکسرس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK