Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

چمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد ہندوستانی کرکٹرس کی برانڈ ویلیو بڑھے گی

Updated: March 11, 2025, 1:21 PM IST | Agency | New Delhi

چمپئن ٹرافی ۲۰۲۵ء میں شاندار فتح کے بعد ہندوستانی کرکٹرس کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Rohit Sharma. Picture: INN
روہت شرما۔ تصویر: آئی این این

چمپئن ٹرافی ۲۰۲۵ء میں شاندار فتح کے بعد ہندوستانی کرکٹرس کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے  ٹیم انڈیا کے کرکٹرس کا مارکیٹ ویلیو کو مزید مستحکم کر دیا ہے خاص طور پر کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی مقبولیت کو  نیا عروج ملا ہے۔
 ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اس وقت ملک کے سب سے مہنگے برانڈ ہیں جن کی برانڈ ویلیو ۲۲۷ء۹؍ ملین ڈالر  ہے۔ یہ کسی بھی ہندوستانی اداکار یا دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ ہے جن میں رنویر سنگھ(۲۰۳ء۱؍ملین ڈالر) اور شاہ رخ خان (۱۲۰ء۷؍ملین ڈالر) شامل ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی برانڈ ویلیو اس وقت ۴۱؍ ملین ڈالر (تقریباً ۳۴۴؍ کروڑ روپے) ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چمپئن  ٹرافی جیتنے کے بعد خاص طور پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ان کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
 آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جنہوں نے فائنل میں دباؤ کے لمحات میں۱۸؍ رن بنائے، ان کی موجودہ برانڈ ویلیو۳۸؍ ملین ڈالرس ہے اور ماہرین کے مطابق ان کی مارکیٹ ویلیو میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔  ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور لیجنڈری بلے بازی  سچن تینڈولکر بھی ملک کے ٹاپ ۱۰؍ قیمتی برانڈس میں شامل ہیں جن کی برانڈ ویلیو ۹۱ء۴؍ ملین ڈالرس ہے۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ چمپئن  ٹرافی کی فتح کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو میں نمایاں بہتری آئے گی اور وہ مزید اسپانسرشپ معاہدے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
کسی بھی کھلاڑی یا مشہور شخصیت کی برانڈ ویلیو درج ذیل عوامل پر منحصر ہوتے ہیں:
کریئر کی کامیابی: کسی کھلاڑی کی میدان میں کامیابی سب سے اہم عنصر ہوتا ہے۔ جتنے زیادہ خطاب  جیتے جاتے ہیں، اتنی ہی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔
 ایوارڈز اور مثبت خبروں میں رہنا: اگر کوئی کھلاڑی مثبت خبروں میں رہتا ہے اور ایوارڈس حاصل کرتا ہے تو اس کی مقبولیت اور برانڈ ویلیو بڑھتی ہے۔
 سوشل میڈیا فالوونگ: جتنا زیادہ کوئی شخصیت سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے اور ٹرینڈ بنائے اتنی ہی اس کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔

برانڈ اینڈورسمنٹ: اگر کوئی کھلاڑی یا شخصیت ماضی میں کسی برانڈ کی تشہیر کر چکی ہے اور اس سے کمپنی کو فائدہ ہوا ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK