اسپین کے ویلنسیا میں ۱۵؍سے ۲۲؍دسمبر تک ہونے والے ۵؍ ملکی ٹورنامنٹ کےلئے ہرمن پریت کی قیادت میں جمعرات کو ۲۴؍رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 01, 2023, 11:04 AM IST | Agency | New Delhi
اسپین کے ویلنسیا میں ۱۵؍سے ۲۲؍دسمبر تک ہونے والے ۵؍ ملکی ٹورنامنٹ کےلئے ہرمن پریت کی قیادت میں جمعرات کو ۲۴؍رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسپین کے ویلنسیا میں ۱۵؍سے ۲۲؍دسمبر تک ہونے والے ۵؍ ملکی ٹورنامنٹ کےلئے ہرمن پریت کی قیادت میں جمعرات کو ۲۴؍رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں میزبان اسپین کے علاوہ ہندوستان کا مقابلہ جرمنی، فرانس اور بلجیم سے ہوگا۔ یہ مقابلہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ گیمز کی تیاری کے لحاظ سے بہت اہم ہوگا۔ ۲۴؍رکنی اسکواڈ، جس میں تجربہ کار اور نوجوان چہروں کا امتزاج ہے، کی قیادت ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ کریں گے۔ سمیت اور امیت روہی داس اس دورے میں نائب کپتان کا کردار ادا کریں گے۔
گول کیپنگ میں مستقل طور پر شامل پی آر شری جیش اور کرشن بی پاٹھک کے ساتھ سورج کرکیرا کی ٹیم میں واپسی ہوگی ۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ کے علاوہ جرمن پریت سنگھ، جگراج سنگھ، امیت روہیداس، ورون کمار، سمیت، سنجے اور نیلم سنجیپ زیس دفاع میں اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ مڈ فیلڈ میں وویک ساگر پرساد، نیل کنٹھ شرما، راجکمار پال، شمشیر سنگھ اور یش دیپ سیواچ اور راجندر سنگھ موئرنگتھم جیسے نوجوان چہرے بھی شامل ہیں ۔ فارورڈ لائن میں مندیپ سنگھ، ابھیشیک، سکھجیت سنگھ، للت کمار اپادھیائے، کارتی سیلوم، دلپریت سنگھ اور آکاش دیپ سنگھ شامل ہیں۔
ٹیم کے انتخاب پر بات چیت کرتے ہوئے، ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے کہا’’ہم ایک متوازن ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں جس میں نوجوانوں اور تجربے کا اچھا امتزاج ہے۔ ٹورنامنٹ ہمیں مختلف چیزوں کو آزمانے اور حالات کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا سامنا کرنے کے دباؤ کا تجربہ کرنے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔‘‘