• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشین چمپئن ٹرافی میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کی چین پر شاندار فتح

Updated: September 08, 2024, 10:01 PM IST | New Delhi

دفاعی چمپئن ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشین چمپئن ٹرافی ۲۰۲۴ء ٹورنامنٹ میں میزبان چین کو۰۔۳؍گول سے شکست دی

Hockey Player.Photo:INN
ہاکی کھلاڑی۔ (تصویر:آئی این این)

دفاعی چمپئن  ہندوستانی ہاکی ٹیم نے  ایشین  چمپئن  ٹرافی ۲۰۲۴ء ٹورنامنٹ میں میزبان چین کو۰۔۳؍گول  سے شکست دی۔ پیرس اولمپکس کے بعد اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیلنے والے ہندوستان کیلئے  سکھجیت سنگھ (۱۴؍ویں منٹ میں)، اتم سنگھ (۲۷؍ویں منٹ میں) اور ابھیشیک  نے۳۲؍ویں منٹ میں گول کئے ۔
 ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں ٹیم نے اپنے معمول کے انداز میں آغاز کیا اور پہلے کوارٹر میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ہندوستان نے اپنے بہترین دفاع کی وجہ سے چین کو گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے۰۔۱؍گول کی برتری حاصل کرلی۔ سکھجیت سنگھ نے یہ گول۱۴؍ ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد پراعتماد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں اچھی شروعات کی، کھیل شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ابھیشیک نے دوسرا گول کرنے کی کوشش کی، لیکن چینی گول کیپر نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد ۲۸؍ویں منٹ میں ہندوستان کے اتم سنگھ نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دُگنا کر دیا۔
ہندوستانی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں بھی اپنا غلبہ برقرار رکھا اور ابھیشیک نے۳۲؍ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔ اسی دوران چینی کھلاڑیوں نے یہ گول کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ہندوستانی دفاع کو توڑنےمیں ناکام رہے۔ میچ کے بعد ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھا کھیلا۔ ہم نے کچھ اچھے مواقع پیدا کیے لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے کلین شیٹ رکھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نئے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے کا موقع ملا اور میرے خیال میں وہ بہت اچھا کھیلے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK