Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین پریمیر لیگ : اویس خان نے راجستھان کے منہ سے جیت کا نوالہ چھین لیا

Updated: April 21, 2025, 11:03 AM IST | Agency | Jaipur

ایڈن مارکرم(۶۶؍ رن) اور آیوش بدونی (۵۰؍رن)کی نصف سنچریوں کے بعد اویس خان کے فیصلہ کن اوور کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ٹاٹا انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۳۶؍ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سنیچر کو ۲؍ رن   سے سنسنی خیز کامیابی  حاصل کی۔

Avesh Khan. Picture: INN
اویس خان۔ تصویر: آئی این این

ایڈن مارکرم(۶۶؍ رن) اور آیوش بدونی (۵۰؍رن)کی نصف سنچریوں کے بعد اویس خان کے فیصلہ کن اوور کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ٹاٹا انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۳۶؍ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سنیچر کو ۲؍ رن   سے سنسنی خیز کامیابی  حاصل کی۔
 پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایل ایس جی نے ۵؍ وکٹ پر۱۸۰؍ رن بنائے جس کے جواب میں راجستھان ۵؍ وکٹ پر۱۷۸؍ رن ہی بنا سکی۔ اس فتح  نے لکھنؤ کو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کیلئے آکسیجن فراہم کی ہے۔ لکھنؤ اب تک کھیلے جانے والے ۸؍ میں سے ۵؍ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
 تیز گیند باز اویس خان لکھنؤ کی اس جیت کے ہیرو بنے۔ راجستھان ۱۸؍ویں اوور کے آغاز تک فتح کی دہلیز پر تھا لیکن اویس نے اسی اوور میں سیٹ بلے باز یشسوی جیسوال(۷۴؍رن) اور ریان پراگ (۳۹؍رن) کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ پرنس یادو کی۱۹؍ویں اوور میں شیمرون ہتمائر  (۱۲؍رن) کے ہاتھوں پٹائی  کے بعد، اب  اویس کے کندھوں پرذمہ داری تھی۔ اویس نے اپنی تمام گیندوں کو یارکرپھینکا اور اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے  جارح ہتمائر کو آؤٹ کر کے راجستھان رائلز ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
 اس سے قبل  مشیل مارش (۴)، نکولس پورن (۱۱) اور رشبھ پنت (۳) کے وکٹ سستے میں گنوانے کے باوجود ایک کنارے پر کھڑے مارکرم نے بدونی کے ساتھ مل کر تیزی سے رن بنانا شروع کئے اور دونوں بلے بازوں نے۱۶؍ویں اوور تک۷۶؍ رن  شراکت کرکے  اپنی ٹیم کو۱۳۰؍ رن تک پہنچادیا۔ اس دوران  نصف سنچری مکمل کرچکے مارکرم رن ریٹ میں اضافہ کرنے کی کوشش میں  وانندو ہسرنگا کی  باہر جاتی  ایک سست  گیند کو کھیلنے  کی کوشش میں  لانگ آف پر کھڑے پراگ کو کیچ دے بیٹھے۔
 اس شراکت کے ٹوٹنے سے بے چین بدونی بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد تشار دیشپانڈے کی گیند پر اپنا وکٹ گنوا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد میں  ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ ۷؍ رن) اور عبدالصمد (۱۰؍ گیندوں پر۳۰؍رن) نے  جارحانہ انداز میں  رن بنائے لیکن وہ ٹیم کا اسکور ۱۸۰؍رن  سے آگے نہ لے جا سکے۔ راجستھان کیلئے ہسرنگا نے۳۱؍ رن پر ۲؍ وکٹ لئے جبکہ دیشپانڈے، سندیپ شرما اور جوفرا آرچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK