• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈین پریمیر لیگ کی میگا نیلامی میں رشبھ پنت ۲۷؍کروڑ روپے میں فروخت

Updated: November 25, 2024, 11:29 AM IST | Jeddah

لکھنؤ سپر جائنٹس نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ۲۰۲۵ء سیزن کی نیلامی میں ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ۲۷؍ کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر خریدا۔

Shreyas Iyer and Rishabh Pant. Photo: INN.
شریس ایر اور رشبھ پنت۔ تصویر: آئی این این۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے اتوار کو انڈین پریمیر لیگ۲۰۲۵ء سیزن کی نیلامی میں ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ۲۷؍ کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر خریدا۔ دوسرے نمبر پر شریس ایّر۲۶؍ کروڑ۷۵؍ لاکھ روپے میں فروخت ہوئے۔ انہیں پنجاب کنگز کی ٹیم نے اپنے بیڑے میں شامل کیا۔ 
آئی پی ایل۲۰۲۵ءکی نیلامی میں کل ۵۷۷؍ کھلاڑی شامل ہیں۔ اس میں ۳۶۷؍ ہندوستانی اور ۲۱۰؍غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے جدہ میں ۲۴؍ اور۲۵؍ نومبر کو ہونے والی نیلامی میں سن رائزرس حیدرآباد اور لکھنؤ کے درمیان پنت کیلئے بڑی بولی لگی تھی۔ لکھنؤ نے ۲۷؍ کروڑ روپے کی آخری بولی لگائی۔ 
کے ایل راہل کو دہلی کیپٹلس (ڈی سی) نے خریدا۔ عرشدیپ سنگھ میگا نیلامی میں خریدے جانے والے پہلے کھلاڑی بنے، پنجاب نے انہیں آر ٹی ایم کے ذریعے۱۸؍ کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ وینکٹیش ایّر کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے۲۳ء۷۵؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ ایّر کے علاوہ پنجاب نے عرشدیپ سنگھ اور یزویندر چہل کو۱۸؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ دہلی نے کے ایل راہل کو ۱۴؍کروڑ میں خریدا۔ روی چندرن اشون کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ انہیں چنئی سپر کنگز نے۹ء۷۵؍ کروڑ میں خریدا۔ محمد سمیع کو سن رائزرس حیدرآباد نے ۱۰؍ کروڑ میں ، محمد سراج کو گجرات ٹائٹنس نے ۱۲ء۲۵؍ کروڑ میں، مشیل اسٹارک کو دہلی نے ۱۱ء۷۵؍کروڑ میں ، کگیسو ربادا کو گجرات ٹائٹنس نے ۱۰ء۷۵؍روڑ روپے میں خریدا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK