• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین پریمیر لیگ کا آغاز۲۲؍ مارچ سے ایڈن گارڈنس میں ہوگا

Updated: February 18, 2025, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کا آغاز۲۲؍مارچ ۲۰۲۵ءکو ایڈن گارڈنس میں دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان میچ سے ہوگا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کا آغاز۲۲؍مارچ ۲۰۲۵ءکو ایڈن گارڈنس میں دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ۲۹؍ مارچ کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اتوار کو آئی پی ایل کے۱۸؍ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ بی سی سی آئی کے مطابق آئی پی ایل کے اس سیزن میں ۱۳؍مقامات پر کل۷۴؍ میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کل ۶۵؍دن تک چلے گی۔  دوسرا کوالیفائر۲۳؍ مئی کو اور فائنل ۲۵؍ مئی کو کولکاتا میں ہوگا۔ پہلا کوالیفائر اور ایلیمینیٹر۲۰؍اور۲۱؍ مئی کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ ڈبل ہیڈر۲۳؍ مارچ کو کھیلا جائے گا۔ قارئین کی دلچسپی کیلئے ہم یہاں آئی پی ایل ٹیموں کے لحاظ سے سلسلہ واران کا شیڈول جاری کررہے ہیں۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK