• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج سے انڈین سپر لیگ فٹبال کا آغاز

Updated: October 07, 2022, 12:40 PM IST | Agency | Mumbai

حیدرآباد خطاب کا دفاع کرنے کیلئے تیار،دیگر ٹیمیں بھی کمربستہ،شائقین اسٹیڈیم میں مقابلہ دیکھ سکیں گے

Football fans will hope for a great performance from Hyderabad this time as well.Picture:INN
فٹبال شائقین کو اس بار بھی حیدرآباد سے شاندار کارکردگی کی امید رہےگی ۔ تصویر:آئی این این

انڈین سپر لیگ(آئی ایس ایل) کا نیا سیزن ۷؍اکتوبر سے شروع ہوگا اور اس بار اس کے  مزید دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔ایسا اس لئے کہا جا سکتا ہے کیوںکہ اس سیزن میں اسٹیڈیم میں شائقین کی انٹری بھی رہے گی اور وہ اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کر سکیں گے۔یاد رہے کہ کووڈ کی وجہ سے شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع تھا۔ واضح رہے کہ آئی ایس کی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ڈورنڈ کپ میں شرکت کی تھی تاکہ وہ آئی ایس ایل کیلئے جسمانی طور پر فٹ ہوسکیں۔ تمام ٹیمیں اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کے درمیان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔گزشتہ سیزن کی چمپئن حیدرآباد کا مقصد اپنے خطاب کا دفاع کرنا ہوگا جبکہ دیگر ٹیمیں خطاب حاصل کرنے کیلئے سخت مقابلہ آرائی کریں گی۔سبھی ٹیموں کے درمیان کانٹے کی ٹکر کا امکان ہے کیوں کہ ہر ٹیم میں کئی اسٹار کھلاڑی شامل رہیں گے۔ حیدرآباد ایف سی کے ہیڈ کوچ منولو مارکیز نے کہا ’’ میرا خیال  ہے کہ اس سیزن میں ٹیمیں بہتر ہیں۔کچھ ٹیمیں ہیں جنہوںنے اپنی کارکردگی میں بہتری لائی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کیلئے کافی کارآمد ثابت ہوگا۔گزشتہ سیزن میں ہم نے دیکھا تھا کہ ادیشہ ایف سی کے پاس بھی کوالیفائی کرنے کا موقع تھا۔ کل سے شروع ہونے والے نئے سیزن میں تمام ٹیمیں متوازن ہیں اور وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘‘ حیدرآباد کو اپنے اہم اسٹرائیکر باتھور لیمیو اوگبچے سے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کی امید ہوگی جنہوں نے۱۸؍گول کرتے ہوئے ٹیم کو سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔  وہ حیدرآباد کے اسٹار کھلاڑی ہیں جس میں کپتان وکٹر بھی شامل ہیں۔کپتان وکٹر نے سیزن شروع ہونے سے قبل کہا ’’ میں نے گزشتہ سال یہ کہا تھا کہ میں اس ٹیم کا کپتان ہوں لیکن اس ٹیم  میں سبھی لیڈر ہیں۔ ہمارے پاس ایسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو نوجوانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔اس سیزن میں ہمیں موہن باگان،ممبئی  اور بنگلور ایف سے سخت ٹکر ملنے کی امید ہے اور ہم ان کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK