• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیم انڈیا کا کپتان بننےکےبعد سوریہ کمار آئی پی ایل ٹیم کےکپتان بھی بن سکتے ہیں

Updated: July 24, 2024, 12:09 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان کی ٹی ۲۰؍ لیگ کے اگلے سیزن کیلئے میگا نیلامی ہونے والی ہے۔ سوریہ کمار بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔ لکھنؤ کی ٹیم کو کپتان کی ضرورت۔

Surya Kumar Yadav. Photo: INN
سوریہ کمار یادو۔ تصویر : آئی این این

سوریہ کمار یادو کو ہندوستانی ٹی ۲۰؍ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے جس کے بعد اب یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ انہیں آئی پی ایل میں بھی کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ دراصل سوریہ فی الحال ممبئی انڈینس ٹیم کی جانب سے آئی پی ایل کھیل رہے ہیں ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار آئی پی ایل کی میگا نیلامی ہونے والی ہے جس کے تحت ممکن ہے کہ سوریہ ممبئی انڈینس کو چھوڑ کر نیلامی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو آئی پی ایل کی دیگر فرنچائزیز سوریہ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ ۲۰۲۱ء میں سوریہ کو ممبئی نے۸؍کروڑ روپے کے عوض برقرار رکھا تھا لیکن۲۰۲۳ء کے آئی پی ایل میں ممبئی نے روہت کو ہٹا کر ہاردک کو نیا کپتان بنا دیا، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ سوریہ کمار یادو سمیت کچھ کھلاڑی اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔ ایسے میں سوریہ ۲۰۲۵ء کی نیلامی کے وقت بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ درجہ ذیل ٹیمیں سوریہ کو کپتان بنا سکتی ہیں۔ 
 لکھنؤ سپر جائنٹس
 لکھنؤ کی ٹیم نئے کپتان کی تلاش میں ہے۔ اگر سوریہ نیلامی میں شامل ہوتے ہیں تو لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے خطیر رقم خرچ کر سکتی ہے۔ سوریہ کو خرید کر لکھنؤ انہیں اپنی ٹیم کا کپتان بنا سکتا ہے۔ 
رائل چیلنجرز بنگلور 
 رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)کی ٹیم بھی نئے کپتان کی تلاش میں ہے۔ بنگلورنے کبھی بھی آئی پی ایل ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسس۴۰؍ سال کے ہو گئے ہیں ۔ اب رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم بھی مستقبل کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ اس لئے نیلامی میں بنگلور کی ٹیم بھی انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہے گی۔ 
کولکاتا نائٹ رائیڈرس
 فی الحال کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی کپتانی شریاس ایّر کے پاس ہے۔ ایّرکی کپتانی میں کے کے آر نے۲۰۲۴ء کا آئی پی ایل خطاب جیتا تھا۔ دراصل گمبھیر ٹیم انڈیا کے کوچ ہیں اور سوریہ ٹی۲۰؍ٹیم کے کپتان ہیں ۔ اب اگر گمبھیر چاہیں تو سوریہ کو کے کے آر بھیج سکتے ہیں۔ 
ممبئی انڈینس 
ٹی ۲۰؍ قومی ٹیم کا کپتان سوریہ کو بنایا گیا ہے، اس لئے ممکن ہے کہ ممبئی انڈینس فرنچائزی اگلے سیزن میں کپتان تبدیل کرسکتی ہے۔ روہت بھی سوریہ کو پسند کرتے ہیں، اس لئے اب ممبئی فرنچائزی کے سامنے ایک بڑا سوال ہے۔ اس بار یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ممبئی سوریہ کو اسکواڈ میں برقرار رکھتا ہے یا نہیں اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو وہ انہیں ٹیم میں رکھنے کیلئے کتنے کروڑ ادا کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK